لوور ابو ظبی آرٹ میوزیم میں تین زبانوں پر مشتمل پہلی مختصر فلم کی ریلیز کا اعلان – Kashmir Link London

لوور ابو ظبی آرٹ میوزیم میں تین زبانوں پر مشتمل پہلی مختصر فلم کی ریلیز کا اعلان

لندن (کشمیر لنک نیوز) دنیا بھر کے جدید و قدیم نوادرات اور آرٹ ورک کے حامل دا لوور ابو ظبی نام کے آرٹ میوزیم نے اتوار کو اپنی پہلی شارٹ فلم ‘دا پلس آف ٹائم’ ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے، دا پلز آف ٹائم یا وقت کی نبض نام کی یہ فلم 40 منٹ کا ایک آڈیو ویژوئل سفر ہے جس میں میوزیم میں موجود اشیا کو دکھایا گیا ہے۔

اس میوزیم کا افتتاح 11 نومبر 2017 کو کیا گیا تھا اور اب اسکی تیسری سالگرہ کے موقع پر اس فلم کو یوٹیوب کے ذریعے دنیا بھر آرٹ لوور کیلئے ریلیز کیا جائے گا۔


یہ فلم تین زبانوں میں ڈب کی گئی ہے، جس میں عربی کے علاوہ فرنچ اور انگلش ابانیں شامل ہیں۔ اس سٹیٹ آف دی آرٹ میوزیم کی افتتاحی تقریب میں خاص طور فرانس کے صدر میخواں اور انکی اہلیہ کو دعوت دی گئی تھی جبکہ عرب ریاستوں کے سربراہوں اور سرکردہ شخصیات کے علاوہ افغانستان کے صدر اشرف غنی بھی خاص مہمانوں کی لسٹ میں شامل تھے۔

دا پلز آف ٹائم فلم کی کہانی کو مشہور سیریل ‘گیم آف تھرونز’ کے اداکار چارلز ڈانس کی آواز میں انگریزی زبان میں بیان کیا گیا ہے اور عربی ورژن ٹی وی پیش کنندہ سعود الکابی کی آواز میں ہیں۔ سعود الکابی 2009 کی فلم ‘سٹی آف لائف’ میں اپنے کردار کے حوالے سے مشہور ہیں۔

ریلیز کی گئی مکمل فلم

مختصر فلم کو فرانسیسی زبان میں اداکارہ آئرین جیکب کی آواز میں پیش کیا گیا ہے۔
اس فلم میں 15 آرٹ ورکس کا انتخاب کرکے انسان کی تحلیقی صلاحیت کی تاریخ بیان کی گئی ہے، اس میں تاریخ سے پہلے کے زمانے سے لے کر آج کا دور شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes