نوازشریف کا بیانیہ اب پاکستان اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں میں سرائیت کر چکا ھے: ملک ریاض احمد – Kashmir Link London

نوازشریف کا بیانیہ اب پاکستان اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں میں سرائیت کر چکا ھے: ملک ریاض احمد

لندن (عدیل خان) مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما اور نواز شریف لوورز کے چیئرمین ملک ریاض احمد نے لاہور میں مسلم لیگ ن پینجاب کے صدر رانا ثنا اللہ سے خصوصی ملاقات کی اور ملک کے موجودہ حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔

دونوں رہنمائوں کیطرف سے پارٹی امور، ملکی صورتحال کے علاوہ سلیکٹڈ ٹولہ کے گھٹیا کردار خاص طور پر سلیکٹڈ کی قائدین کے علاوہ محترمہ مریم نوازشریف کے بارے گھٹیا زبان کے استعمال پر شدید ناراضی و غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔

ملک ریاض نے رانا ثناء اللہ کے خلاف بھی نیب اور ایف آئی اے کے جھوٹے مقدمات کی مذمت کی اور برطانیہ میں پارٹی راہنما و کارکنان کے مکمل اعتماد کا یقین دلایا۔
انہوں نے رانا ثناء اللہ کا دبنگ اور جرآت مندانہ کردار کی تعریف کی جبکہ قائد محترم میاں نواز شریف کی سیاسی زندگی، ملک و قوم کے لئے خدمات اور سرزمین ارض پاک پر خوشحالی کیلئے کی گئی تمام تاریخی کوششوں کی تعریف کی۔
ملک ریاض نے مزید خیالات کے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی اور مستحکم سیاسی پارٹی ھے جبکہ میاں نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو اور ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں کی بھی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ ملک ریاض نے مزید کہا “قائد نوازشریف کا بیانیہ اب پاکستان اور بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں میں سرائیت کر چکا ھے”۔

اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے ملک ریاض، حاجی دین محمد اور محمد ندیم کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ “بہت جلد پاکستان پر مسلط کئے ہوئے سلیکٹڈ-ٹولہ کا انجام ہونے والا ھے۔ جھوٹ، مکر، الزامات اور یو-ٹرن کی سیاست کا دھڑن-تختہ جلد ھو جائیگا اور قوم کا بچہ بچہ میاں نواز شریف کے بیانیہ کی حمایت کرے گا۔
رانا ثناء اللہ نے مزید بتایا کہ گلگت بلتستان الیکشن نومبر میں ھماری کامیابی کی قوی امید ھے جبکہ پی۔ڈی۔ایم نئے تجدید عہد کے ساتھ متحد ملک بھر میں جلسوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
ملک ریاض نے کہا کہ پارٹی راہنما و کارکنان کو یقین ھے کہ پی۔ڈی۔ایم کے 22نومبر، 30نومبر اور 15دسمبر کے پشاور، ملتان اور لاھور کے جلسے سلیکٹرز و سلیکٹڈ ٹولہ پر بہت بھاری پڑیں گے۔
ملک ریاض نے بتایا کہ پارٹی راہنما و کارکنان مریم نواز شریف* کی بہنوں جیسی عزت کرتے ہیں اسلئے منافق۔اعظم کے حواریوں کی گستاخیاں مزید برداشت نہیں کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes