کرکٹ ڈپلومیسی: عمران خان پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ سیریز کے خواہاں – Kashmir Link London

کرکٹ ڈپلومیسی: عمران خان پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ سیریز کے خواہاں

کابل (سپورٹس رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ دورہ افغانستان میں افغان کرکٹ ٹیم نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں دستحط شدہ بیٹ پیش کیا۔

دوران ملاقات افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے وزیراعظم عمران خان سے پاک افغان کرکٹ سریز کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں پاکستان اور افغانستان کے مابین دوستی سیریز کاا نعقاد ہو۔

افغان کرکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میری بھی یہی رائے ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیریز جلد ہونی چاہیے۔دوران ملاقات وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم موجودہ دور میں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔

افغان کرکٹرز سے ملاقات کے وقت افغان صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes