کرسمس 2020: آسٹریا کے پاکستانی سفارت خانے میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے پروقار تقریب – Kashmir Link London

کرسمس 2020: آسٹریا کے پاکستانی سفارت خانے میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے پروقار تقریب

ویانا (کشمیر لنک نیوز) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سفیر پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے کرسمس کے موقع پر آسٹریا میں مقیم پاکستانی مسیحی برادری کی میزبانی کرتے ہوئے پاکستان کے سفارتخانے میں ایک سادہ پروقار تقریب کا انعقاد کیا انہوں نے کرسمس کا کیک کاٹا اور کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کی صحت ، خوشی اور نئے سال میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران آفتاب احمد کھوکھر نے پاکستان اور آسٹریا دونوں میں مسیحی پاکستانی برادری کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی مختلف مذاہب کے لوگ پائے جاتے ہیں جہاں آئین پاکستان کے تحت تمام شہریوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے۔

مسیحی پاکستانی برادری کے ممبران نے سفارتخانہ پاکستان میں کرسمس کی تقریب کو سراہا اور دنیا کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر سفارتخانے کے اہلکار بھی موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes