مسلم لیگ ن فرانس کے زیراہتمام قائد اعظم اور پارٹی قائد کی سالگرہ کی پروقار تقریب – Kashmir Link London

مسلم لیگ ن فرانس کے زیراہتمام قائد اعظم اور پارٹی قائد کی سالگرہ کی پروقار تقریب

فرانس (کشمیر لنک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناح اور رہبر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے یوم ولادت کی نسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی چئیرمین پاکستان مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغر تھے قائم مقام صدر سردار ظہور اقبال نے تقریب کی صدارت کی۔

کرونا ایس او پیز کی وجہ سے بہت مختصر لوگوں کو اس تقریب میں بلایا گیا تھا مقامی ریسٹورنٹ میں ھونے والی اس تقریب میں تلاوت کلام پاک چوھدری شہباز کھٹانہ نے کی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ھمیں قائداعظم محمد علی جناح کا احسان مند ہونا چاہئے جن کی وجہ سے ھم بیرون ملک میں رھتے ھوئے بھی ایک آزاد ملک کے شہری کی حیثیت سے اپنی شناخت برقرار رکھے ھوئے ھیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ 25 دسمبر بڑے لوگوں کی پیدائش کا دن ھےقائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد آزادی کی وجہ سے یہ خطہ ھمیں نصیب ھوا اور محمد نواز شریف نے اسے ترقی کی راہ پر ڈال دیاتھا انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کے تحت اس ملک کو چلایا جائے تو تبھی حقیقی کامیابی اور خوشحالی نصیب ہوگی۔

دوران تقریب بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور پارٹی قائد میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب سے خطاب کرنے والوں میں راجہ علی اصغر سردار ظہور اقبال ملک سحری سعید شیخ قیصر شکیل اور امتیاز علی ڈار شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes