کورونا وبا اور دہشت گردی کے ممکنہ خوف میں گھرے سپین میں زوردار دھماکہ، تین ہلاک متعدد زخمی – Kashmir Link London

کورونا وبا اور دہشت گردی کے ممکنہ خوف میں گھرے سپین میں زوردار دھماکہ، تین ہلاک متعدد زخمی

بارسلونا (کشمیر لنک نیوز) کورونا وبا اور دہشت گردی کے ممکنہ خطروں میں گھرے سپین کے شہر میں زوردار دھماکے نے ناصرف سپین بلکہ دنیا بھر کی توجہ فوری طور پر حاصل کرلی، تاہم ابتدائی معلومات کے بعد پتہ چلا کہ یہ دھماکہ ممکنہ گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا۔

میڈرڈ میں ہونے والے اس دھماکے کے بعد میئر نے بتایا کی موصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے سے 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ دھماکا ممکنہ طور پر گیس لیکج سے ہوا۔

میئر میڈرڈ کے مطابق دھماکا ایک عمارت کے اندر ہوا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارت کی متعدد منزلیں تباہ ہوگئیں۔
ازاں بعد ایک اور شخص کے چل بسنے کی خبر موصول ہوئی اور پولیس کے مطابق چھ افراد زخمی حالت میں ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔


یہ دھماکہ ایک نرسنگ ہوم اور سکول کے قریبی عمارت میں ہوا جہاں عوام کی اکثریت اپنے کاموں میں مصروف تھی۔
میئر جوز لوئیس المیڈا کا کہنا تھا کہ پولیس کی نگرانی میں فائر بریگیڈ عمارت میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ جالد حالات پر قابو پالیا جائے گا۔

عوام کی طرف سے ٹویٹر پو شیئر کی گئی ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ عمارت نے فوری طور پر آگ پکڑ لی تھی جبکہ دھماکے کی وجہ سے قریبی پارک کی گئی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes