بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے : سفیر پاکستان کا ای کچہری سے خطاب – Kashmir Link London

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے : سفیر پاکستان کا ای کچہری سے خطاب

برسلز (کشمیر لنک نیوز) بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمت ، اور انکے مسائل کا فوری تدارک ہماری اولین ترجیح ہے۔ یہ بات سفیر پاکستان برائے بیلجیم ، لکسمبرگ اور ای یو ظہیر اسلم جنجوعہ نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کے لئے منعقد کی جانے والی پہلی ای کچہری کے انعقاد کے موقع پر کہی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ظہیر جنجوعہ نے کہا کہ کرونا وبا ء کی موجودگی کے باوجودہمارا آج اس پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا سفارتخانہ اور دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے درمیان ایک مضبوط تعلق کی نشاندہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال کرونا وبا ءکے باوجود سفارتخانہ کونسلر امور انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیتا رہا ہے حالانکہ اس دوران دیگر دفاتر میں وباء کے باعث کام بند ہو چکا تھا۔
کرونا وبا کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کیلئے نئے اور سہل ضابطہ کار کےبارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سفارتخانے نے وباء کے دوران کے ایک افسر کو بطور فوکل پرسن بھی متعین کیا ہے رکھا جو چوبیس گھنٹے ہر قسم کی ایمر جنسی میں بیرون ملک پاکستانیوں کی مدد کے لئے دستیاب رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وباء کے دوران سفارتخانہ مقامی حکومتوں اور ایمیگریشن حکام سے بھی مستقل رابطے میں رہ کر بیرون ملک پاکستانیوں کی مدد کررہا ہے۔ سفیر پاکستان نے مذید کہا کہ سفارتخانہ وباء کے دوران بیلجیم اور لکسمبرگ کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم طلبہ سے بھی مستقل رابطے میں ہے۔

کچہری کے دوران سفیر پاکستان نے کمیونٹی ممران سے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی، اس دوران سفارتخانے کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افسران بھی موجود تھے تاکہ تمام شکایات اور مسائل کا حل ممکنہ حل فوری طور پر تلاش کیا جا سکے۔
کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد ، میڈیا کے نمائندوں اور پاکستانی طلبہ نے اس ای کچہری میں شرکت کی اور سفارتخانہ کے اقدامات کو سراہا۔ کچہری کے اختتام پر سفیر پاکستان نے تمام کمیونٹی ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ہر ماہ اس طرح کی ملاقاتوں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes