پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کے تعلیمی ادارے مالمو انٹرنیشنل اسکول میں ویبنار سے میجررغلام مصطفیٰ کا خطاب

مالمو (کشمیر لنک نیوز) پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کے تعلیمی ادارے مالمو نٹرنیشنل اسکول میں یوم یکجہتی کشمیر پر ایک ویبنار منعقد کیا گیا جس میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے زمینی حقائق، بھارتی عزائم اور بین الاقوامی سوچ کے حوالے سے طلباء کو آگاہی فراہم کی گئی۔

میجر ریٹائرڈ غلام مرتضی نے ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسلمان کیلئے اس سے بڑا کیا اعزاز ہوسکتا ہے کہ وہ اللہ کے راستے میں جان نچھاور کردے، پاک فوج کا ہر سپاہی جذبہ شہادت سے سرشارہے اسکا ایک ایک روز اس خدائے ذوالجلال کی امانت ہے کو کائینات کا مالک ہے۔
میجر ریٹائیرڈ غلام مصطفیٰ نا صرف تمغہ جرات اور کارگل آپریشن میں امتیازی سند کے حامل ہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے ویلفئیر ونگ کے مرکزی کوآرڈینٹر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں اور سینیٹ کے آئندہ انتخابات میں حصہ بھی لیں گے۔

ویبنار کے دوران انہوں نے اپنے حوالدار سید حسین شاہ کی شہادت کا واقع سنایا اور پاک فوج کی بے لوث خدمات اور قربانیوں کا ذکر بھی کیا۔ اس طرح کی شخصیات کا ملک کے طلباء سے اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر معلومات فراہم کرنا بے حد اہمیت کا حامل ہے۔


کشمیر لنک لندن سے بات کرتے ہوئے پاکستان پروموشن نیٹ ورک یورپ کے روحِ رواں زبیرحسین کا کہنا تھا کہ اگر طلباء کو مسئلہ کشمیر سے متعلق مکمل آگاہی میسر آسکے تو دنیا کے ایوانوں تک طلباء ہی اس تحریک کو پروان چڑھا کر کشمیریوں کے حقوق کی رہنمائی بہتر انداز میں کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں