مقبول بٹ کے یوم شہادت پر کشمیریوں کا برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج – Kashmir Link London

مقبول بٹ کے یوم شہادت پر کشمیریوں کا برسلز میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج

برسلز(کشمیر لنک نیوز) محمد مقبول بٹ کے 37ویں یوم شہادت کے موقع پر برسلز میں واقع بھارتی سفارتخانے کے سامنے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کی قیادت حےکےایل ایف یورپ کے بانی رہنماء مذمل حق عادل اور سیکرٹری کنویننگ کمیٹی ظہیرزاہد نے کی، منفی سات درجہ حرارت کے باوجود مظاہرہ میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ مظاہرے میں شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے جسد خاکی کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی گئی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں مقبول بٹ شہید، افضل گرواوریاسین ملک کے کتبےاورریاستی اورتنظیمی پرچم تھامے مودی سرکارکے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے شہید مقبول بٹ اورافضل گروکے اجساد خاکی کو ان کے ورثہ کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضی وادی سے افواج کے انخلاء اورکشمیریوں کو ان کا غیرمحدود، غیرمشروط اوربین الاقوامی سطح پرتسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اس بات کا عزم کیا گیا کہ جےکے ایل ایف شہید کشمیر مقبول بٹ قائد تحریک امان اللہ خان اورشہداء کے نامکمل مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہدکوسیاسی اورسفارتی سطح پرمنظم اندازمیں چئیرمین جےکے ایل ایف یاسین ملک کی بے باک قیادت میں جاری رکھے گا۔

احتجاجی مظاہرے میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جےکے ایل ایف سفارتی سطح پراپنی اصولی جدوجہد کوجاری رکھتے ہوئے اور تقسیم کشمیرکی تمام سازشوں کو بے نقاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرکو ہرپلیٹ فارم پراٹھائے گا اورشہداء کے مقدس لہوکو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں مقبول بٹ کی تصاویر اور مختلف بینرز اٹھا کر بھارتی حکومت اور بھارتی فورسز کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور بین الاقوامی دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تنازع کے پر امن سیاسی حل اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پیدائشی حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

احتجاجی مظاہرے میں شمریزخان، ڈاکٹراشتیاق خان، مذمل حق عادل، الطاف حسین خان، زاہدحسین خان، محموداقبال، شاہدعبدل، نسیم خان، افرازسیاب،شیرازخان، فیصل کشمیری، شہزادخان، یاسربرق، مقصود طاہری، اسرارالطاف، اسد خان، افتخار حسین، اقبال خان، سکندرعباس،ادیلار،صدام غفار، ظہیرزاہد اوردیگرنے شرکت کی۔ شرکا نے بھارتی حکومت سے مزید مطالبہ کیا کہ وہ قائد جے کے ایل ایف یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

50% LikesVS
50% Dislikes