وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں تحریک انصاف کینیڈا کی ریلی،سیکڑوں افراد کی شرکت – Kashmir Link London

وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں تحریک انصاف کینیڈا کی ریلی،سیکڑوں افراد کی شرکت

ٹورنٹو (کشمیر لنک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کینیڈا میں اوورسیز پاکستانیوں نے کارریلی نکالی جس میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

دارالحکومت ٹورنٹو میں تحریک انصاف کینیڈا کی جانب سے سوکلومیٹر تک نکالی گئی ریلی میں سیکڑوں گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ڈاؤن ٹاؤن کے ایریا میں کینیڈا ، پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈے لہراتے رہے اور شرکاء پاکستان زندہ باد اور وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں نعرے لگاتے رہے۔

ریلی کے آرگنائزر عامر خان کہتے ہیں ، اوورسیز پاکستانی کرپشن کے خلاف تحریک وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں اور چاہتے ہیں ، پاکستان کو کرپشن سے پاک کیا جائے ۔ تحریک انصاف کینیڈا نے 23 مارچ تک یوم پاکستان کے حوالے سے ٹورنٹو ہائی وے پر آگہی مہم بھی شروع کردی ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes