وزیراعظم عمران خان اداروں کے اندر منصفانہ نظام رائج کرنے کیلئے کوشاں ہیں، عبد الباسط شاہ مشوانی – Kashmir Link London

وزیراعظم عمران خان اداروں کے اندر منصفانہ نظام رائج کرنے کیلئے کوشاں ہیں، عبد الباسط شاہ مشوانی

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاکستان میں شوگر کی زخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف حکومت وقت اور وزیراعظم عمران خان نے خصوصی طور پر ہدایات دی ہیں کہ جو بھی ذخیرہ اندوزی کے سرغنہ ہیں سب کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ تحریک انصاف برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری اور خیبرپختونخوا حکومت محکمہ تعلیم کے برطانیہ میں معاون خصوصی سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے میڈیا کودے گئے خصوصی بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں قانون کی بالادستی اور اداروں کے اندر منصفانہ نظام رائج کرنے کے لیے کوشاں ہیں اسکے لیے تمام اداروں اور عدالت عظمیٰ اور دیگر قانونی اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا.

ان کا مذید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ ہی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے حامی ہیں اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما جہانگیر خان ترین اور انکے صاحبزادے کی ایف آئی اے چھان بین کر رہی ہے اور وہ عمران خان کے قریبی ساتھی تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پریشر گروپ بنا کر عمران خان کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے ایسا نہیں ہو گا کیونکہ پھر عمران خان اور سابق حکمرانوں میں کیا فرق رہ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف متحد ہوئی لیکن اسکا شیرازہ بکھر گیا کیونکہ ہمارے قائد سچے کھرے اور خوف خدا رکھنے والی شخصیت ہیں اس لیے خداوند کریم بھی انکی غیبی مدد کرتا ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes