اولڈہم ماسک کونسل اور انٹرفیتھ فورم رمضان المبارک میں بھی کورونا ویکسین لگانے میں سرگرم – Kashmir Link London

اولڈہم ماسک کونسل اور انٹرفیتھ فورم رمضان المبارک میں بھی کورونا ویکسین لگانے میں سرگرم

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم ماسک کونسل، انٹرفیتھ فورم اور اولڈہم کونسل کے باہمی اشتراک سے ایشیائی کمیونٹی کو گھر کی دہلیز پہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ لگانے کا عمل ماہ رمضان کے آخری عشرے میں بھی جاری ہے ۔ اولڈہم کے ایشیائی اکثریتی علاقہ گلاڈوک میں لگائے گئے موبائل کیمپ میں کمیونٹی نے حفاظتی ٹیکہ لگوا کر اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ کیا۔

اولڈہم ماسک کونسل کے ترجمان سید عبد الباسط شاہ مشوانی کا کہنا تھا کہ ہم کمیونٹی کو پیغام دے رہے ہیں کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ لگوائیں تاکہ کمیونٹی کو موذی وبا سے بچایا جا سکے۔ رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے ایکشن ٹوگیدر گروپ کے جان ریس نے کہا کہ وہ رضاکارانہ لوگوں کی راہنمائی کے لیے موجود ہیں تاکہ لوگوں کو حفاظتی ٹیکہ لگایا جا سکے۔

محمد کامران رمضان کا کہنا تھا کہ ہر شہری کو کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ لگوانا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیلتھ سروس نے کمیونٹی کی سہولت کے لیے موبائل کلینک کا اہتمام کیا ہے حفاظتی ٹیکہ لگوانے کے لیے موبائل کلینک میں آکر بغیر مقرر کردہوقت لیے حفاظتی ٹیکہ لگوایا جا سکتا ہے۔محمد رضا پھلو کا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکہ لگوانا صحت کے لیے مفید ہے جنہوں نے ابھی تک نہیں لگوایا انکو بھی جلد حفاظتی ٹیکہ لگوانا چاہیے.ماہ رمضان کے مقدس مہینے اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنانا اسلامی تعلیمات کی عکاسی کرتا ہے مسلمان کمیونٹی اس پر عمل پیرا ہو کر دین اسلام اور انسانیت کی حقیقی خدمت میں پیش پیش ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes