رمضان کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہے، نبی کریم ﷺ اس عشرے میں کثرت سے عبادات فرماتے – Kashmir Link London

رمضان کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہے، نبی کریم ﷺ اس عشرے میں کثرت سے عبادات فرماتے

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) رمضان کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہے اور قرآن مجید کا نزول بھی اسی عشرہ میں ہوا لیلتہ القدر کی رات بھی آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ہے ۔ برطانیہ کے ممتاز جید عالم دین اولڈہم ماسک کونسل کے مرکزی رہنما مولانا قاری عبد الشکور قادری نے آخری عشرہ کے حوالہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رب العالمین کے شکر گزار ہیں جسنے ایک بات پھر ہمیں توفیق عطا کی کہ روزے رکھ رہے ہیں ماہ رمضان رحمتوں برکتوں اور سعادتوں والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آخری عشرہ جہنم سے نجات کا ہے اور اس عشرہ میں آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ رمضان کے پہلے دو عشروں کی نسبت زیادہ عبادت فرماتے اور قرآن مجید کا نزول بھی آخری عشرہ میں ہوا اس سے بڑھ کر اسکی اور کیا فضیلت ہو سکتی ہے ان کا کہنا تھا کہ لیلتہ القدر کی رات عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے قرآن مجید بھی لیلتہ القدر کی رات نازل ہوا جبرائیل امین فرشتوں کے لشکر میں تشریف لاتے ہیں یہ رات سلامتی والی طلوع آفتاب تک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری فضیلت یہ ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضہ اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ رمضان کے آخری عشرہ دوسرے عشروں کی نسبت کثرت سے عبادت کرتے اور خاندان کے دیگر افراد کو بھی ایسا کرنے کے لیے کہتے اعتکاف بھی بیٹھتے مولانا قاری عبد الشکور قادری نے بارگاہ اقدس میں دعا کی کہ روح زمین پر جتنی بھی امت مسلمہ جو ماہ رمضان کے دوران جانی مالی عبادت کر رہے ہیں بالخصوص رکوع سجود زکوۃ صدقہ و خیرات اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت بخشے۔

50% LikesVS
50% Dislikes