اولڈہم (محمد فیاض بشیر) آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیزی سے شروع ہو چکی ہیں مختلف سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے سبقت لینے کے لیے ریاست بھر سے اپنے حلقہ انتخاب کے اندر گہرا اثر رسوخ رکھنے والی شخصیات کو اپنی جماعت میں شامل کر کے انہیں اپنا امیدوار نامزد کرنے کے لیے سیاسی داؤ پیچ مہارت کے ساتھ کھیل رہی ہیں ۔ تحریک انصاف نے اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے عام انتخابات جیتنے والے امیدواران کا نام فائنل کر لیا ۔ سابق سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق کا تحریک انصاف میں شامل ہونا ریاست کی سیاست میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔
برطانیہ کی ممتاز کشمیری سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری سجاد حسین نے میڈیا کو دیے گئے خصوصی بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر میں جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف کو اچھی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور ریاست بھر سے نامی گرامی شخصیات تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں انکا کہنا تھا کہ میں بیرون ملک اور آزاد کشمیر میں بسنے والے لوگوں سے درخواست کروں گا کہ وہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اولین مقصد کو گھر گھر پہنچائیں انکا کہنا تھا کہ جیسا وزیراعظم عمران خان نے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کو ووٹ کو حق دیا ہے امید ہے آزاد کشمیر کے لوگوں کو بھی آئندہ آنے والی حکومت کے دور اقتدار میں ایسا ہی حق دیا جائے گا اسکے علاوہ اوورسیز روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی سہولت ہمارے لیے انتہائی فائدہ مند ہے ۔
انکا کہنا تھا میں آزاد کشمیر کی معتبر سیاسی شخصیت چوہدری انوار الحق جنہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی انکے چاہنے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں یہ آزاد کشمیر کے اندر تحریک انصاف کی حکومت بننے میں بہت بڑا قدم ہے انکا کہنا کہ میں ضلع بھمبر کی عوام سے درخواست کروں گا کہ وہ ضلع بھمبر اور کشمیر کی خوشحالی کے لیے چوہدری انوار الحق کا ساتھ دیں۔