پیرابواحمد مقصود مدنی کے بھتیجے کےانتقال پرمریدین،دوست احباب اور قریبی رفقا کا اظہار تعزیت – Kashmir Link London

پیرابواحمد مقصود مدنی کے بھتیجے کےانتقال پرمریدین،دوست احباب اور قریبی رفقا کا اظہار تعزیت

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)بچھڑا کچھ اس طرح کہ رت ہی بدل گئی ….اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

شعر کو تو ہم اپنی روزمرہ زندگی میں کسی بھی اپنے پیارے کا اس جان فانی سے کوچ کرنے کے بعد بار بار لکھتے اور سنتے ہیں لیکن حقیقت بھی یہی ہے کوئی بھیزندہ شے موت سے انکار نہیں کر سکتی کڑوا ذائقہ چکھنا ہی پڑے گا کب روح مسافر ہو جائے واحدہ لا شریک کی ذات اقدس ہی اس پر قدرت رکھتی ہے ۔

ہمارے انتہائی سادہ لوح انسانیت کا درد رکھنے والے اداراہ نور السلام فیصل آباد و اولڈہم کے سرپرست اعلیٰ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے جواں سالہ بھتیجے، مرحوم بڑے بھا ئی محمد یعقوب مرزا کے لخت جگر عاطف یعقوب مدنی کو رب العالمین نے بھری جوانی میں اپنے پاس بلا لیا اس میں کیا راز پوشیدہ ہے واحدہ لا شریک کے علاوہ کسی کے پاس نہیں دکھ کرب اور گہرے صدمے کی حالت میں دنیا بھر میں بسنے والے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے مریدین دوست احباب اور قریبی رفقا کے تمام تر ہمدردیاں پسماندگان کے ساتھ ہیں واحدہ لا شریک کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم نصیب کرے اور خاندان کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین

50% LikesVS
50% Dislikes