پیر ابو احمد مقصود مدنی کے بھتیجے محمد عاطف یعقوب مدنی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب – Kashmir Link London

پیر ابو احمد مقصود مدنی کے بھتیجے محمد عاطف یعقوب مدنی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) انسان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ختم کل اور قرآن مجید کی تلاوت کرنے میں کو ئی بدعت نہیں لیکن ختم کل پہ نعت خواں حضرات ٹوپی پہن کر جاتے اور نیت نعتیہ دعائیہ کلام پڑھ کر رقم لینے کی ہو تو یہ قابل مذمت اور باعث شرم بات ہے انکو اتنا تو خیال ہونا چاہیے کسی کا باپ ماں بیٹا اور بیٹی دنیا سے چلے گئے اور وہ اس غم میں نڈھال ہیں اور آپ اپنی د کان چمکانے کے چکر میں ہوتے ہیں ۔

ان تلخ حقائق کو ادارہ نور السلام فیصل آباد و اولڈہم کے سرپرست اعلیٰ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے اپنے جواں سالہ بھتیجے محمد عاطف یعقوب مدنی مرحوم کو ایصال ثواب پیش کرنے کے لیے رکھی گئ دعائیہ تقریب کے روح پرور موقع پر حاضرین مجلس اور دنیا بھر میں اپنے مریدین قریبی رفقا عزیز و اقارب اور دوست احباب سے بذریعہ سماجی رابطہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انکا مذید کہنا تھا کہ علمائے کرام تاقیامت آتے رہیں گے اور پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو پھیلاتے ہوئے ژندہ رکھیں گے انکا کہنا تھا کہ انکے لاڈلے بھتیجے محمد عاطف مدنی مرحوم کی زندگی کے آخری چار ایام وہ سب کو بار بار یہی کہتے تھے کہ میں نے رب العالمین سے اپنے گناہوں کی توبہ کر لی ہے اور آئندہ کوئیگناہ نہیں کروں گا گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسے ہی ہوتا ہے جیسے اس نے کو ئی گناہ کیا ہی نہ ہو انکا کہنا تھا کہ اگر قبرستان سے کوئ عالم دین خاںوشی سے گزر جائے اور قبرستان میں کسی مرنے والے پہ رب العالمین کا عذاب ہو تو چالیس دن تک عذاب ختم ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے اپنے مرحوم بھتیجے محمد عاطف یعقوب مدنی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes