حکمرانوں نےعوام سے چینی چھین کر انکی زندگی میں بے چینی پیداکردی:چوہدری الطاف شاہد – Kashmir Link London

حکمرانوں نےعوام سے چینی چھین کر انکی زندگی میں بے چینی پیداکردی:چوہدری الطاف شاہد

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام سے چینی چھین لی اوران کی زندگی میں بے چینی پیداکردی ۔چینی چورمافیا نے کمزور اورمصلحت پسندحکومت کوبلیک میل کرتے ہوئے خودکو نیب کے شکنجے سے بچالیا ۔چینی چوریقینا حکمرانوں کے آشیرد باد کے بغیر بیچارے عوام کااستحصال نہیں کرسکتے ،یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی دستیاب نہیں۔

جولوگ تبدیلی سرکار کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرتے انہیں نیب کے سپردکردیاجاتا ہے۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کی چیخوں کے باوجود حکمران صادق وامین ہونے کادعویٰ کررہے ہیں۔بجلی بل میں پی ٹی وی فیس کی مدمیں وصول ہونیوالے اربوں روپے کہا ں صرف ہورہے ہیں ،پی ٹی وی پھر بھی خسارے میں کیوں ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی چینل کی بھرمار کے بعد کوئی پی ٹی وی نہیں دیکھتا لہٰذاءفیس کی وصولی کاکوئی جواز نہیں رہ جاتا۔نااہل حکومت آئینی طورپر عوام کو پی ٹی وی کے واجبات کاحساب دینے کی پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے پی ٹی وی کومسترد کردیا لہٰذاءبجلی کے بل کی آڑ میں شہریوں سے بھتہ وصولی بند کی جائے۔تبدیلی سرکار بتائے اس نے تین برس میں عوام کوکیا ریلیف دیا،بیچارے عوام پرمزید ٹیکس کابوجھ ڈالنا کہاں کی گڈگورننس ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کوپٹرول مفت ملتا ہے وہ بجلی کے بل بھی ادانہیں کرتے لہٰذاءانہیں عوام کی پریشانیوں کاادراک اوراحساس نہیں ہوسکتا۔عوام کی مہنگائی کیخلاف دوہائی حکمران طبقہ کیوں نہیں سنتا۔انہوں نے کہا کہ ہر پندرہ یوم بعد عوام پر پٹرول بم گرانے کی بجائے حکمران انہیں زندہ درگور کردیں۔ پاکستان کی عوا م مہنگائی کامزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes