بیرسٹر امجد ملک کا برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا خیر مقدم – Kashmir Link London

بیرسٹر امجد ملک کا برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا خیر مقدم

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) بیرسٹر امجد ملک نےپاکستان، ترکی، مالدیپ، مصر، سری لنکا ،عمان ،بنگلہ دیش اور کینیا کو 22ستمبر سے برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نکالنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ریڈ لسٹ سے نکلنے پر کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے ۔ اس اقدام سے تجارتی اور مواصلاتی روابط مضبوط کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ دس لا کھ سے زیادہ پاکستانی،دو ملین سے زیادہ مسلمان برطانیہ میں مقیم ہیں راستے کھولنے سےمعاملات میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔آواز اٹھانےپر تمام ممبران پارلیمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لوگوں کوخاندانی رواسم کو نبھانے کی آزادی ہوگی تاکہ لوگ مشکل میں ایک دوسرے کے کام آسکیںٹریول ایڈوائس نرم کی گئی ہے تو یہ دوطرفہ ذمہ داری ہے کہ اس نرمی کو قانونی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کووڈ 19 کی حفاظتی تدابیر کےتحت استعمال کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes