نگینہ جامع مسجد اولڈہم کے صدر الحاج محمد بشیر مرحوم کے چالیسویں پر روحانی محفل کا انعقاد – Kashmir Link London

نگینہ جامع مسجد اولڈہم کے صدر الحاج محمد بشیر مرحوم کے چالیسویں پر روحانی محفل کا انعقاد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) ممتاز سماجی و مذہبی اور دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش شخصیت نگینہ جامع مسجد اولڈہم کے صدر الحاج محمد بشیر مرحوم کے چالیسویں پر نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں انکے صاحبزادگان محمد فیاض بشیر اور محمد اعجاز بشیر نے روحانی محفل کا انعقاد کیا جس میں قریبی رفقا دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

ممتاز جید عالم دین مولانا قاری خادم حسین چشتی نے الحاج محمد بشیر کی دینی و انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے خدمات کو شاندار الفاظ میں بیان کیا اور انہیں نوجوانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی ۔ مولانا فیصل یعقوب نے نوجوان نسل کو ختم شریف کی افادیت و اہمیت کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کیا جس نے حاضرین مجلس کے ایمان کو تازگی بخشی۔

اداراہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کی جانب سے الحاج محمد بشیر کے ایصال ثواب کے لیے ستر قرآن پاک اور دیگر سورتیں پڑھ کر ایصال ثواب بھیجا گیا۔ محفل میں اولڈہم کونسل کے سابق مئیر کونسلر عتیق الرحمٰن، چوہدری محمد اسحاق، چوہدری عارف پندھیر ،ذیشان احمد ، ندیم ارشاد ،اظہر راجہ لالہ ارشد ، حاجی محمد اشفاق وارثی، بابا شبیر راٹھور، حاجی عبد القیوم مدنی و دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ دعائیہ تقریب کے بعد حاضرین کی تواضع لنگر تقسیم کر کے کی گئ۔

50% LikesVS
50% Dislikes