پاکستان میں آئے روز مہنگائی اور پٹرول بم سے عوام کے ارمانوں کا خون کیا جارہا ہے؛ الطاف شاہد – Kashmir Link London

پاکستان میں آئے روز مہنگائی اور پٹرول بم سے عوام کے ارمانوں کا خون کیا جارہا ہے؛ الطاف شاہد

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرول بم چلتا ہے توانسان اورارمان جھلس جاتے ہیں۔ بدترین مہنگائی نے عام آدمی کے معیار زندگی کوزمین بوس کردیاہے۔اتحادی حکمران بیچارے عوام سے کس بات کاانتقام لے رہے ہیں۔شہرقائدؒ سے جو” متحدہ” والے مراعات اورمفادات کیلئے متحدہ حکومت کاحصہ بنے ہیں ان سے شہریوں کی محرومیوں کاحساب لیا جائے گا۔اہلیان کراچی پٹرول پمپ مالکان کی بجائے اتحادی حکومت میں شریک وزراءکے محلات کے باہرپرامن احتجاج کریں ۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہدنے مزید کہا کہ متحدہ حکومت نے سات روز میں دوسری بار پاکستانیوں پرپٹرول بم گرادیاہے۔یقیناپٹرول بم اورڈرون حملے میں کوئی فرق نہیں رہا، بھوک اوربارود دونوں صورتوں میں عام لوگ لقمہ اجل بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں فی لٹر 60 جبکہ بجلی کے نرخ میںفی یونٹ 8روپے اضافہ ہونے سے عام آدمی بری طرح متاثر ہوگا۔پاکستانیوں کے اندر احساس محرومی اورمایوسی کاعنصر مزید بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ، مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی سمیت جوسیاسی اتحاد مہنگائی کیخلاف معرض وجود میں آیا تھا ،اب یہ لوگ اپنے بیرونی آقاﺅں کی ڈکٹیشن پر ہم وطنوں کومہنگائی کے ہنٹر وں سے زخمی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں مہنگائی کاسونامی امڈآیا ہے، حکمرانوں نے عوام کے چولہے بجھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔حکمرانوں نے بدترین مہنگائی کے نتیجہ میں آئی ایم ایف کوخوش کردیا لیکن پسماندہ عوام کی آنکھوں میں آنسوہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اتحاد نے پاکستانیوں کی محرومیوں کامداواکرنے کامژداسنایاتھا لیکن پٹرول اورڈیزل بم کی صورت میں ان کے زخموں پرنمک چھڑک دیا ۔متحدہ حکمران پٹرول اورڈیزل کی پرانے نرخ بحال کریں اوراپنے ایک ایک عوام دشمن اقدام پراقتدار چھوڑدیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes