حکومت برطانیہ کا مشکل دور سے نبٹنے کیلئے تارکین وطن کی امدا دکیلئے بڑی رقم کا اعلان

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانوی ادارے ڈی ڈبلیو پی جو کہ عوام کی آمدنی اور اخراجات کنٹرول کا ذمہ دار ہے نے اعلان کیا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں برٹش عوام کو فی کس 1350 پائونڈز کی امداد دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق 80لاکھ گھرانوں کو 300 پائونڈز انرجی بلز کے دیے جائیں گے، 150معذورافرادلیں گے۔ رپور ٹ کے مطابق حکومت جانب سے اعلان کردہ 900 پائونڈ کی ادائیگیاں تین مختلف اوقات کے لئے تین مختلف رقوم پر مشتمل ہونگی۔
ورک اینڈ پنشن ڈپارٹمنٹ کے اعلان کے مطابق 80 لاکھ گھرانوں کو سردیوں میں انرجی کے بلوں کی مد میں تین سو پونڈ کی مدد علیحدہ ہوگی۔ علاوہ ازیں 6 ملین معذور افراد کو 150 کی ایک ادائیگی بھی کی جائے گی۔ یونیورسل کریڈٹ ، پنشن کریڈٹ اور ٹیکس کریڈٹ لینے والے تمام اہل افراد کے اکائونٹس میں یہ رقوم براہ راست منتقل کر دی جائیں گی۔ اخراجات زندگی میں مدد کے لئے 301 پونڈ کی پہلی قسط کی ادائیگی موسم بہار سے شروع کی جا رہی ہے۔ 300 پونڈ کی دوسری قسط موسم خزاں میں جبکہ 299 پونڈز کی تیسری قسط اگلے سال موسم بہار کے آغاز پر ملے گی۔ پنشنرز کو 2023 اور 2024 کے موسم سرما کے دوران ملے گی۔