چوروں کوہرصورت نیب کاسامنا کرناہوگا:چوہدری الطاف شاہد – Kashmir Link London

چوروں کوہرصورت نیب کاسامنا کرناہوگا:چوہدری الطاف شاہد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ نیب زدگان صفائیاں اوردہائیاں دے رہے ہیں۔ان کے شورسے اجتماعی شعوراورقومی ضمیرمتاثرنہیں ہوگا۔جس میں دیانت اورشرافت نہیں اس میں صداقت کس طرح ہوسکتی ہے ۔ حکمران اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن والے بلیم گیم سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔اپوزیشن نے ڈیل اورڈھیل کیلئے احتجاجی تحریک شروع کی لیکن عوا م نے انہیں مسترد کردیا۔ پی ایس پی پاکستان کے قومی مفادات پرآنچ نہیں آنے دے گی ۔چوروں کوہرصورت نیب کاسامنا کرناہوگا۔ قومی چور عوام کی جیب کاٹ سکتے ہیں مگر نیب کے پرنہیں۔عوام جمہوریت پرشب خون برداشت نہیں کر یں گے۔قومی وسائل جس کی بھی دسترس میں رہے اس کیخلاف تحقیقات ناگزیر ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ جس جس کی دم پرپاؤں آیاہے وہ شورمچارہے ہیں۔ دوسروں پرانگلی اٹھانے کی بجائے ہرکوئی اپنااپناحساب دے ۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی بے نقاب ہونے پرسیاست چھوڑنے کادعویٰ کرنیوالے ماضی میں بھی قوم کوگمراہ کرتے رہے ہیں۔پرویز مشرف کے ساتھ بھی نوازشریف ڈیل کرکے جدہ گئے تھے۔ لندن سے لاہورواپسی پرخودڈیل تسلیم کرنے کے باوجودوہ لوگ ریاست کے ساتھ سیاست اوردشمن ملک میں تجارت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پیشروحکمرانوں کی دیکھادیکھی تبدیلی سرکار نے اپنے ناقص منصوبوں کی تعمیر اورتکمیل کیلئے ملک وقوم کومقروض اورقومی معیشت کومفلوج کردیا ۔اربوں روپوں کے منصوبوں کی تعمیر کیلئے اسمبلیوں میں بحث تک نہیں کی جاتی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ون مین شو ،شوبازی اورشعبدہ بازی کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔ اناڑی کپتان نے پنجاب زیرتربیت عثمان بزدار کے سپردکردیا ،اس سے بڑی اقرباءپروری، بدنیتی،بدانتظامی اورنااہلی کیاہوسکتی ہے۔حکمرانوں کاہردوسرامنصوبہ متنازعہ اور مہنگا ہے ،ان سے قومی وسائل کے ضیاع کاحساب لیا جائے گا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes