راجہ ساجد تنویرایڈووکیٹ کےانتقال پر کمیونٹی اورعزیزواقارب کا اظہارافسوس – Kashmir Link London

راجہ ساجد تنویرایڈووکیٹ کےانتقال پر کمیونٹی اورعزیزواقارب کا اظہارافسوس

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)راولپنڈی بار کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ ساجد تنویر ایڈووکیٹ جو ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں رہائش پذیر تھے اچانک بدقسمتی سے ایک پہاڑی سے گر کر شدید زخمی ہو گئے انہیں گلاسگو کے مقامی ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے داخل کیا گیا چند دن زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم کا جسد خاکی بروز بدھ صبح 7 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد آبائی گاؤں اریاڑی کرو روانہ کیا جائے گا ۔ نماز جنازہ سہ پہر تین بجے دن اریاڑی کرو میں ہی ادا کی جائے گی اور مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ یاد رہے راجہ ساجد تنویر ایڈووکیٹ مرحوم اریاڑی کرو یونین کونسل کے سابق چیئرمین راجہ واجد ظہور کے سگے بھائی تھے اور علاقے میں شرافت ملنساری اور انسان پروری کی وجہ سے کمیونٹی میں نمایاں مقام اور دلوں پر راج کرتے تھے ۔ انکی وفات پر قریبی رفقاء دوست احباب اہل خانہ و دیگر افراد سخت رنجیدہ ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes