اپنے اندر حضور پاک ﷺ کی محبت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے بچوں کو بھی اسکا درس دینا چاہئے – Kashmir Link London

اپنے اندر حضور پاک ﷺ کی محبت پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے بچوں کو بھی اسکا درس دینا چاہئے

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے المدینہ جامع مسجد اولڈہم میں برطانوی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس بارے ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جذبہ ایمانی سے سرشار محفل کا انعقاد کیا گیا۔ بارگاہ رسالت میں نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کرنے کے ساتھ علماء کرام نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سوانح حیات پر روشنی ڈالنے کے ساتھ دور حاضر میں دین اسلام اور حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کے امن محبت اور باہمی بھائ چارے کے پیغام کو عالم اقوام تک پہنچانے پر زور دیا۔

سید ریاض حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اس بابرکت ماہ ہمیں حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کے امن محبت و باہمی بھائ چارے کے پیغام کو عام کرنا چاہیے ۔ حافظ حبیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اندر حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کی محبت پیدا کرنے کے ساتھ اپنے بچوں کو بھی اسکا درس دینا چاہیے حضور پاک صلی علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس کا درس دیا ہے ۔ مسجد کے پیش رو امام مفتی ثاقب قادری نے حضور پاک کی خدمت اقدس میں دعائیہ اشعار پیش کیے
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز کیا ہےکیا لوح و قلم تیرے ہیں

حافظ محمد ضیاء کا کہنا تھا کہ رب العالمین کا ارشاد ہے کائنات میں کوئ بھی چیز حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر نہیں ہمیں انکی تعلیمات کو دسروں تک پہنچانا چاہیے ۔ محفل میں شریک محمد اقبال نے کہا کے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر جلوس کا انعقاد اور بڑی محافل کا انعقاد ہوتا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت کی جانب سے لگائ گئ پابندیوں سے مختصر محفل کا انعقاد کیا ہے رب العالمین قبول فرمائے۔دیگر علماء کرام نے بھی حضور پاک کی شان بیان کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes