گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی فتح تاریخی ہے:عبد الباسط شاہ مشوانی – Kashmir Link London

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی فتح تاریخی ہے:عبد الباسط شاہ مشوانی

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) گلگت بلتستان میں ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف سب سے زیادہ سیٹیں لیکر بڑی جماعت بنکر ابھری ہے ۔ تحریک انصاف کے برطانیہ میں بسنے والے کارکنان اور جماعتی عہدیداران کے اندر خوشی کے لہر پائی جاتی ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف برطانیہ کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری و محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے برطانیہ میں ترجمان سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی فتح تاریخی ہے اسکی دو بنیادی وجہ ہیں ایک وزیراعظم عمران خان نے جو گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کیا دوسرا پچھلے دس سالوں سے پہلے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں نے وہاں کی عوام کے دل جیتنے کے لیے خاطر خواہ ترقیاتی کام نہیں کیے گلگت بلتستان کی عوام باشعور ہے جب انکے پاس تیسری آپشن آئ تو انہوں نے عوام کی بہتری کے لیے تحریک انصاف کو ووٹ دے

ان کا مذید کہنا تھا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے گی اور انکو بھی باقی صوبوں کے مطابق برابری انصاف کی بنیاد پر مالی امداد دی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان نے زبوں حال معیشت کو استحکام دے دیا ہے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھرا ہے اور اب دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پوری دنیا معاشی طور پر بے حد متاثر ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے مربوط حکمت عملی سے اس پر قابو پایا اور معیشت بھی غیر مستحکم نہیں ہوئ جلد ہی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرے گا اور گلگت بلتستان کو مکمل صوبہ بنا دیا جائے گا اور وہاں کی عوام احساس محرومی سے نکل کر قومی دھارے میں شامل ہو گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes