بریگزیٹ کے بعد امیگریشن قوانین میں نمایاں تبدیلیاں آجائینگی: بیرسٹرامجد ملک – Kashmir Link London

بریگزیٹ کے بعد امیگریشن قوانین میں نمایاں تبدیلیاں آجائینگی: بیرسٹرامجد ملک

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کا بریگزیٹ کے بعد 31 دسمبر کو یورپین سے انخلاء ہو جائے گا اور اسکے بعد امیگریشن کے قوانین میں نمایاں تبدیلی آ جائینگی گی۔ ممتاز قانون دان اور پاکستانی لائیرز ایسوسی ایشن برطانیہ کےچیئر مین بیرسٹر امجد ملک نے میڈیا کو دئیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ 31 دسمبر کو یورپین یونین کا حصہ نہیں رہے گا۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ یورپین پاسپورٹ کے حامل افراد جو برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں اور ابھی تک یہاں رجسٹرڈ نہیں ہوئے انہیں جلد رجسٹریشن کر لینی چاہیے اور جنکے پاس یورپین پاسپورٹ نہیں انہیں مستقل سکونت اختیار کرنے کے لیے حکومت کی ویب سائٹ سے معلومات لیکر اپنے کاغذات کی درستگی کر لینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا برطانیہ کے جو افراد یورپ میں کاروبار کرتے ہیں اور بعض اوقات بذریعہ سڑک سفر کرتے ہیں انہیں بھی یورپ میں گاڑی لے جانے بارے قوانین سے آگاہی ہونی چاہیے۔ جو لوگ یورپ سے برطانیہ اور جو یہاں سے یورپ جانا چاہتے ہیں امیگریشن سے متعلقہ مکمل معلومات لیکر ہی سفر کریں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ اٹھانا پڑے کیونکہ قوانین میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes