تحریک حق خود ارادیت کا قائدملت چوہدری غلام عباس کی برسی پرانہیں بھرپور خراج عقیدت – Kashmir Link London

تحریک حق خود ارادیت کا قائدملت چوہدری غلام عباس کی برسی پرانہیں بھرپور خراج عقیدت

مانچسٹر ( محمد فیاض بشیر ) قائدملت چوہدری غلام عباس کی برسی پر جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا چوہدری غلام عباس کی خدمات کو خراج عقیدت ، جموں و کشمیر تحریک حق خود اردایت انٹر نیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ، سرپرست اعلیٰ سردار عبد الرحمن خان ،تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار و دیگر نے قائد ملت کی برسی پر کہا ہے کہ قائد ملت چوہدری غلام عباس نے تحریک آزاد کشمیر اور دو قومی نظریہ کے لئے تاریخ ساز جدو جہد کی اور مشکل ترین حالات میںقوم کو ایک سمت دے کر تحریک کی قیادت کی ۔

کشمیری عوام آج اپنے قائدین قائد ملت چوہدری غلام عباس ، غازی ملت سردار ابراھیم خان اور مجاہد اول سردار عبد القیوم خان کو ان کی سیاسی ، ملی اور تحریکی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ان قائدین نے اس وقت کشمیری عوام کو ایک سمت دی اور مستقبل کی پیش بندی کر کے تحریک کا آغاز کیا جس وقت مشکل ترین حالات تھے ۔ دو قومی نظریہ کی حمایت و کشمیریوں میں اس کے فروغ کے لئے تینوں قائدین قائد ملت چوہدری غلام عباس، غازی ملت سردار ابراھیم خان اور مجاہد اول سردار عبد القیوم خان نے جو کوششیں اور تاریخی کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہیں قائدین کی محنتوں ، کاوشوں اور جدو جہد کا ثمر ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں ہر طرح کے ظلم و ستم ، جبر اور طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیری آزادی کے علم کو بلند کیئے ہوئے ہیں اور 1947ء میںدو قومی نظریہ کے تحت پاکستان کے ساتھ وابستگی کے عمل کو آج بھی اپنے شہیدوں کوپاکستان کے پرچم میں دفنا کر اس کا اظہار کر رہے ہیں ۔

چوہدری غلام عباس نے نا صرف جرأت ،بہادری کے ساتھ کشمیری قوم میں ملی بیداری کو پروان چڑھایا اور کشمیری عوام کی مستقبل کی سمت کو متعین کر کے آزادی کی لازوال جدو جہد کی ۔ قائدین قائد ملت چوہدری غلام عباس ، غازی ملت سردار ابراھیم خان اور مجاہد اول سردار عبد القیوم خان نے مشکل ترین حالات اور ادوار سے گزر کر اس تحریک اور نظریہ کواگلی نسل تک پہنچایا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قائدین کی جدو جہد ، خدمات اور ان کے نظریہ و تعلیمات سے آج کی نسل کوآگاہ کیا جائے اور نئی نسل کو ان کے جدو جہد کے ساتھ جوڑا جائے ۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت آج قائد ملت کی برسی پر تینوں قائدین کو ان کی سیاسی ، ملی ، تحریکی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ ہم قائدین کی جلائیہ ہوئی شمع اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes