کورونا ویکسین بارے تمام عوامی خدشات دور کئے جائیں گے، عوام ویکسین ضرور لگوائیں؛ عبدالباسط مشوانی – Kashmir Link London

کورونا ویکسین بارے تمام عوامی خدشات دور کئے جائیں گے، عوام ویکسین ضرور لگوائیں؛ عبدالباسط مشوانی

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ میں کورونا وائرس کے بچاؤ کی ویکسینیشن بارے عام لوگوں سمیت ایشیائی کمیونٹی کے اندر سخت تشویش پائی جاتی ہے لوگوں کا خیال ہے کہ ویکسین سے انسان کو کنٹرول کرنے کے لیے جینیاتی تبدیلی کی جائے گی۔ اس حوالے سے برطانیہ میں سب سے پہلے اولڈہم ماسک کونسل نے اس بارے ایک سروے کیا۔

ماسک کونسل کے سرکردہ رہنما سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عوامی سروے کرنے کے بعد اس بارے کمیونٹی کے خدشات سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے حکومتی سطح پر ہماری اس کاوش کو بے حد پذیرائی ملی ہے اور حکام بالا اگلے ہفتے تک کمیونٹی کے خدشات بارے ہمیں تفصیلی جواب دیں گے۔

باسط شاہ مشوانی کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں ہم کنیونٹی کو ان جوابات سے آگاہ کرینگے اور اسکے بعد کمیونٹی ویکسین لگوانے بارے آزادانہ فیصلہ کر سکے گی ان کا کہنا تھا کہ اس سروے میں کسی نے مداخلت نہیں کی اور بالکل آزادانہ طور پر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے جدید دور میں ہر طرح کی معلومات آسانی سے دستیاب ہے لہٰذا منفقی پروپیگنڈوں پر کان دھرنے کی بجائے از خود تحقیقات کر لیں لیکن جان کی حفاظت کے لیے ویکسین ضرور لگوائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes