آزاد کشمیر انتخابات سے قبل خرید وفروخت کا سلسلہ اوورسیز کشمیریوں کیلئے باعث تشویش ہے:کونسلرعتیق الرحمٰن – Kashmir Link London

آزاد کشمیر انتخابات سے قبل خرید وفروخت کا سلسلہ اوورسیز کشمیریوں کیلئے باعث تشویش ہے:کونسلرعتیق الرحمٰن

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اس سال آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے خرید وفروخت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے ہم بیرون ملک بسنے والے کشمیریوں کے لیے باعث تشویش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ و یورپ سفارتی بورڈ کے چیئرمین سابق مئیر اولڈہم کونسلر عتیق الرحمٰن نے میڈیا کو د یئے گئے اپنےایک خصوصی بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جسطرح پاکستان کے 2018 کو ہونے والے عام انتخابات اور حالیہ گلگت بلتستان انتخابات ہوئے ہیں اسی طرز کا ماڈل آزاد کشمیر کے ہونے والے عام انتخابات میں استعمال کرنے کے لیے سازشوں نے جنم لے لیا ہے اسکے لیے جہانگیر ترین کی طرز کے ایک صنعت کار کو آزاد کشمیر کے سیاسی میدان میں اتارا گیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر بھر سے انتخابات جیتنے والے امیدواروں کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دے اور انتخابات پر اثر انداز ہو کر من پسند جماعت کو اقتدار میں لایا جائے ہم دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری اس پر سراپا احتجاج ہیں یہی موقع ہے کہ جمہوریت پسند قوتوں کو اکٹھا ہوکر بھرپور احتجاج کرنا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نمائندہ اسمبلی ہے اور عوام کی خواہشات اور انکے ووٹوں سے جیتنے والوں پر زبردستی کسی کو مسلط نہ کیا جائے اور اگر مصنوعی حکومت تشکیل دی گئی تو اسکا حال بھی پاکستان کی طرح بری طرح ناکام ہو گا۔ آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہونے والے عام انتخابات غیر جانبدارانہ ہونے چاہئیں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes