سید وارث احمد نظامی کی وفات پردھنک ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن سیدہ کوثر کا اظہار تعزیت – Kashmir Link London

سید وارث احمد نظامی کی وفات پردھنک ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن سیدہ کوثر کا اظہار تعزیت

مانچسٹر ( محمد فیاض بشیر) سید وارث احمد نظامی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دھنک ویلفیئر فاؤنڈیشن کی چیئر پرسن سیدہ کوثر کا کہنا ہے کہ سید احمد نظامی جیسی شخصیت کی وفات ادب اور صحافت کے لئے گہرے دکھ اور رنج کا مقام ہے۔ سیدہ کوثر کا کہنا ہے کہ سید احمد نظامی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک یاد گار پروگرام کا انعقاد کر رہا ہے۔برطانیہ کے معروف و مشہود ادیب مایہ ناز صحافی ایس این ٹی وی کے پروڈیوسر ، منجھے ہوئے اینکر پرسن اور تجزیہ نگار ، ہر دلعزیز شخصیت ، متعدد فلاحی تنظیموں کے سرپرست جناب سید احمد وارث نظامی مانچسٹر میں قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں ۔ مرحوم عرصہ دراز سے کینسر جیسی موذی بیماری سے بہت بہادری سے جنگ کر رہے تھے انھوں نے اردو ادب میں کئی نیشنل و انٹرنیشنل ایوارڈز حاصل کئے سیدہ کوثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سید احمد نظامی صاحب کا ساری زندگی ضرورتمندوں کی آگے بڑھ کر مدد کرنا شیوا رہا مرحوم انتہائی مدبر سلجھے ہوئے اور دھیمے لہجے کے مالک تھے ادارہ دھنک لندن کی طرف سے سیدہ کوثر ان کی علمی اور ادبی صحافتی اور سیاسی و سماجی خدمات کے صلے میں ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہیں اور دعاگو ہوں کہ اللہ سبحان تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین سمیت ان کے مداحوں اور پر ستاروں کو صبر ِجمیل عطا فرمائے آمین

50% LikesVS
50% Dislikes