پی ٹی آئی والے اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کیلئے اس دفعہ پی ایس پی کو ووٹ دیں؛ الطاف شاہد – Kashmir Link London

پی ٹی آئی والے اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کیلئے اس دفعہ پی ایس پی کو ووٹ دیں؛ الطاف شاہد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کپتان کے بس کی بات نہیں۔ بلے بازی کے میدان کاماہر کپتان ایوان میں بری طرح ناکام ہوگیا۔جو سودنوں میں تبدیلی کا دعویٰ کررہے تھے اب ان کے نزدیک پانچ سال بھی کافی نہیں ہیں۔عوام یادرکھیں شب وروز بڑی بڑی ڈینگیں مارنے والے ڈیلیور نہیں کرسکتے۔2018ء کے الیکشن میں پی ٹی آئی کوووٹ دینے والے اس سیاسی گناہ کا کفارہ اداکرنے کیلئے آئندہ انتخابات میں پی ایس پی کومینڈیٹ دیں۔ہمارے قائدسیّدمصطفی کمال کاتجربہ اورجذبہ پاکستان کی پایا پلٹ سکتا ہے لہٰذاء عوام مادروطن کی باگ ڈوران کے سپردکردیں۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیانات تبدیل ہوتے رہے لیکن ملک میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی آئی نہ آئے گی۔اڑھائی سا ل میں عمران خان نے ہزاروں بار یوٹرن لیا،موصوف میں مستقل مزاجی اورقابلیت کافقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ ناتجربہ کار عناصر کواقتدار دینے والے بھی اب پچھتارہے ہیں۔پاکستان کواس وقت واقعی آئینی اورانتظامی تبدیلی کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین اورشہرقائدؒ کے سابقہ معمار سیّدمصطفی کمال کی صورت میں ہمارے تازم دم اورپرعزم قائدپاکستانیوں کی انتھک خدمت کریں گے۔تبدیلی سرکار سندھ سمیت چاروں صوبوں میں فوری طورپرشفاف اورمنصفانہ انداز سے بلدیاتی انتخابات کاانعقاد یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے فعال ہونے تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔پی ایس پی کی قیادت عام آدمی کوبااختیاراورباوقار بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes