ایکسپورٹ بہتر بنانے کیلئے ہمیں جدید طریقے اپنانے کی ضرورت ہے؛ قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر – Kashmir Link London

ایکسپورٹ بہتر بنانے کیلئے ہمیں جدید طریقے اپنانے کی ضرورت ہے؛ قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر سے معروف سیاسی و سماجی اور ممتاز کاروباری شخصیات حافظ فرحان احمد، خالد چوہدری، ڈائریکٹر آف پروک ایسوسی ایٹس معروف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عبد الباسط کی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر میں ملاقات ہوئی جس میں طارق وزیر نے بتایا کہ ہمارے ملک میں بہت سی خوردونوش کی اشیاء دنیا کے ممالک سے معیاری لحاظ سے بہت بہتر ہیں لیکن انکو کئی دہائیوں سے ایک ہی طرز سے سامان کو باندھنا اور ایک ہی طرز سے اشیاء کو برآمد کرنے کے اس طریقہ میں جدت لانی ہو گی دنیا جس تیزی سےٹیکنالوجی و ڈیجیٹل اور جدید طرز کیوجہ سے ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ہمیں دنیا کیساتھ چلنا ھوگا-

قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے مزید بتایا کہ ھم جلد ہی پاکستانی مصنوعات کو ایک چھت تلے اکھٹا کرکے برطانیہ میں مقیم تمام کمیونیٹیز کے لوگوں کو دعوت دیں گے تاکہ وہ ہمارے معیار اور کوالٹی نیز دیگر ممالک سے کم قیمتوں کو دیکھتے ھوئے پاکستانی مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ درآمد کریںاس پر ہم نے کام شروع کر دیا ہے۔

مہمان کاروباری شخصیت حافظ فرحان احمد، خالد چوہدری اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ عبد الباسط نے طارق وزیر کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انکی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر قونصل جنرل کے بتائے ہوئے فارمولے پرپاکستانی وکشمیری تاجربرادری،صنعتکار،ایکسپورٹرز و امپورٹرز،ڈسٹریبیوٹرز عمل کریں تو پاکستان سب سے زیادہ ایکسپورٹ کرنے والا ملک بن سکتا ھے جس سے پاکستان میں خوشحالی آئیگی اور معیشت مزید مستحکم ھو گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes