ن لیگ کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان کی وفات پرراجہ مقصود حسین کاکڑوی کا اظہار تعزیت – Kashmir Link London

ن لیگ کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان کی وفات پرراجہ مقصود حسین کاکڑوی کا اظہار تعزیت

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)مسلم لیگ ن کے دبنگ جرآت مند اور سیاست کے میدان میں خاص مقام رکھنے والے سینئر سید مشاہد اللہ خان کی وفات بہت بڑا المیہ ہے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن ایک وفادار ساتھی کی لازوال سیاسی بصیرت سے محروم ہو گئ اپنی حیات میں سیاست کے اندر استحکامت اور ثابت قدمی سے ثابت کیا کہ سیاست ایک نظریے کی بنیاد پر کرنی چاہیے نہ کہ موقعہ اور مفاد پرستی سے ذاتی مفادات کی خاطر اپنے اصول ہی قربان کر دے جائیں جمہوریت کے لیے انکی خدمات ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی ہم انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان فرط جذبات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر کے برطانیہ میں کو آرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مرحوم نے اپنی زندگی میں عمر سے چھوٹے اور بڑوں سے انتہائی رواداری محبت و شفقت کے ساتھ جو سلوک روا رکھا تھا ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا انکی شخصیت کے یہی پہلو مرنے کے بعد ہمیشہ کے لیے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ دعائے رب ذوالجلال ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے۔ پسماندگان قریبی رفقا کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین

50% LikesVS
50% Dislikes