ایشیائی کمیونٹی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گرین گیٹ جامع مسجد میں ویکسین کلینک کا انعقاد – Kashmir Link London

ایشیائی کمیونٹی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گرین گیٹ جامع مسجد میں ویکسین کلینک کا انعقاد

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم میں بسنے والی ایشیائی کمیونٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے کی شرح میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے یہ سب اولڈہم ماسک کونسل،انٹر فیتھ فورم اور اولڈہم کونسل اور طبی ماہرین کی کمیونٹی کو ویکسین کے سائنسی و مذہبی پہلوؤں کو اجاگر کرنے سے ممکن ہوا ۔ گرین گیٹ جامع مسجد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے ویکسینیشن کلینک میں لوگوں کا تانا بندھا رہا ۔اولڈہم انٹر فیتھ فورم کے ترجمان مفتی حلال نے کہا کمیونٹی کو علماء پر اعتماد ہے اس لیے کلینک آکر ویکسین لگوا رہے ہیں ۔ کلینیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر ہرپل ہنجن نے کہا کہ ہم نے اولڈہم ماسک کونسل کے اشتراک سے کمیونٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا ہوا ہے اور کمیونٹی کو ویکسین بارے منفی پروپیگنڈا پر کان نہ دھرنے کی آگاہی دے رہے ہیں جسکی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے آ رہے ہیں۔ کلینیکل ماہر نرس جل ایڈمن نے کہا کہ ضروری ہے لوگ جلد ویکسین لگوائیں تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔ اولڈہم ماسک کونسل کے ترجمان سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے کہا کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین بارے کمیونٹی کو آگاہی دینے بارے ہماری مہم کامیاب رہی کمیونٹی میں ویکسین لگوانے کی شرح 28 فیصد سے بڑھ کر 53 فیصد ہو گئی ہے جو کہ خوش آئند بات ہے ہم اگلے دو تین ہفتوں میں اس تعداد کو مذید بڑھائیں گے ۔ فخرل چوہدری نے کہا کمیونٹی کو ویکسین بارے آگاہی دینے کے اولڈہم کونسل نے لوگوں کے گھروں پر دستک دی جسکی وجہ سے بھی کمیونٹی نے ویکسینیشن کلینک کا رخ کیا اولڈہم ماسک کونسل کا کردار بھی نہایت اہم رہا ۔ایشیائی کمیونٹی کے اندر ویکسین لگوانے کی تیزی سے بڑھتی شرح لاک ڈاؤن سے نکلنے اور معمولات زندگی بحال ہونے کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes