کمیونٹی کو حالات کی نزاکت کو سمجھنا اور پاکستان کے سفر سے گریز کرنا چاہیئے؛ ڈپٹی میئر راچڈیل – Kashmir Link London

کمیونٹی کو حالات کی نزاکت کو سمجھنا اور پاکستان کے سفر سے گریز کرنا چاہیئے؛ ڈپٹی میئر راچڈیل

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) برطانیہ نے پاکستان کو 9 اپریل سےریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جسکے مطابق پاکستان سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں دس دن کے لیے قرنطینہ کرنا ہو گا اور اسکا خرچ بھی مسافر کو ہی ادا کرنا پڑے گا۔ ڈپٹی مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم پہلے ہی کمیونٹی کو تنبیہ کر رہے تھے کے پاکستان غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات سے آگاہ رہنا چاہیے کے مستقبل قریب میں بھی غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہیے برطانیہ میں تقریباً 60 فیصد افراد کو ویکسین لگ چکی ہے اور اب یہ دنیا میں بہتر پوزیشن پر ہے اگر آپ کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لگواتے اور پاکستان چلے جاتے ہیں اور برطانیہ میں دوبار وائرس پھیلنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے جسکے نتیجے میں برطانیہ چوتھے لاک ڈاؤن کی طرف جائیگا تو یہ ہماری معیشت کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔

ڈپٹی میئر کا کہنا تھا کہ ویکسین کا عمل تیزی سے جاری ہونے کی وجہ سے ہم جو روز مرہ معمولات زندگی کی طرف بڑھ رہے ہیں اس پر برا اثر پڑے گا ہمیں ان تمام چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے جن سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا دوبارہ خطرہ ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes