راچڈیل کونسل کے 95 ہزار رہائشیوں کو ویکسین لگائی جاچکی، جلد ایک لاکھ کا ہدف پورا کرلینگے؛ ڈاکٹر جیوا – Kashmir Link London

راچڈیل کونسل کے 95 ہزار رہائشیوں کو ویکسین لگائی جاچکی، جلد ایک لاکھ کا ہدف پورا کرلینگے؛ ڈاکٹر جیوا

راچڈیل (محمد فیاض بشیر)راچڈیل میں مقیم ایشیائی کمیونٹی کوگھر کی دہلیز پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا عمل پچھلے کئی ہفتوں سے جاری ہے ۔راچڈیل کونسل ، ہیلتھ الائنس اور کونسل آف ماسک کے اشتراک سے کیسل مییر کمیونٹی سنٹر میں خصوصی موبائل ویکسین کلینک کا انعقاد ہوا جس میں مقامی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں ویکسین لگوائی۔

کلینک کے انچارج ڈاکٹر جیوا نے کہا اب تک راچڈیل کونسل کے 95 ہزار رہائشیوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے اور چند دنوں میں ہم ایک لاکھ ویکسین لگانے کا ہدفِ پورا کر لیں گے لوگوں کو بلاخوف کسے خوف کے ویکسین لگوانا چاہیے۔ راچڈیل کونسل کے لیڈر کونسلر ایلن بریٹ نے کہا کہ کلینک میں مقامی لوگ ویکسین لگوانے کے لیے آئے میں لوگوں سے درخواست کروں گا کہ اگر آپ کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

کونسلر ثمینہ نے کہا امید ہے کمیونٹی کے اندر ویکسین بارے پائے جانے والے خدشات دور ہو گئے ہیں اسی لیے بڑی تعداد میں لوگ ویکسین لگوانے آ رہے ہیں اور جو لوگ ابھی تک ویکسین لگوانے بارے فیصلہ نہیں کر سکے وہ جلد ہی اس بارے کوئی فیصلہ کریں گے اس سے وہ اپنی خاندان اور کمیونٹی کی زندگیاں محفوظ بنا سکیں گے ۔راچڈیل پاکستانی کشمیری کمیونٹی ایسوسی ایشن کے چئیرمن حافظ مدثر نے کمیونٹی سے درخواست کی کہ جن لوگوں نے ویکسین لگوا لی ہے وہ دوسروں کو بھی ویکسین لگوانے کا کہیں کیونکہ ویکسین لگوانا محفوظ عمل ہونے کے ساتھ اپنی جان بچائی جا سکتی ہے ہمارا مذہب دین اسلام بھی جان بچانے کا درس دیتا ہے ۔

جنرل سیکرٹری ماسک کونسل حافظ عبد المالک کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کی عمر پچاس سے زائد یا پھر 18 سے 49 سال کی ہے کسی مرض میں لاحق ہیں موبائل کلینک آ کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ برطانیہ بھر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی نارتھ ویسٹ برطانیہ میں بسنے والی بڑی تعداد نے ویکسین لگوا کر کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes