کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹنگ میں برطانیہ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا – Kashmir Link London

کورونا اینٹی باڈیز ٹیسٹنگ میں برطانیہ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

لندن (عمران راجہ سے) برطانیہ کے دو بڑے اخبارات دی ٹیلیگراف اور گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ ماہ کے کامیاب خفیہ ٹیسٹوں کے بعد حکومت برطانیہ جلد ہی کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹ عوام میں متعارف کرادے گی۔
میڈیا کے مطابق انسانوں پر کیے جانے والے ٹرائلز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ٹیسٹ 98.6 فیصد تک درست ہے اور 20 منٹ میں ہو جانے والے ٹیسٹ سے معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کوئی شخص کبھی بھی کورونا کا شکار رہا ہے یا نہیں۔
انگلی سے تھوڑا سا خون لیکر اس سے یہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
یوکے ٹیسٹ کنسورشیم نے یہ ٹیسٹ آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کیا ہے۔


آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کے پروفیسر سر جان بیل جو کہ حکومت کے اینٹی باڈی ٹیسٹنگ پروگرام کے سربراہ بھی ہیں کا کہنا ہے کہ تیزی سے کیا جانے والا یہ ٹیسٹ حیرت انگیز ہے جسے ہم خود بھی
سرانجام دے سکتے ہیں۔
اُمید کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں اس ٹیسٹ کی ریگولیٹری منظوری مل جائے گی اور اس کے لیے برطانیہ کے اندر فیکٹریوں میں لاکھوں پروٹو ٹائپ تیار کر لیے گئے ہیں۔ یہ بھی امید ہے کہ برطانیہ میں یہ ٹیسٹ فری ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes