لاک ڈائون کے بعد اولڈہم میں روزمرہ سرگرمیوں کی بحالی کیلئے کونسل بھرپور اقدامات کررہی ہے؛ کونسلر الیاس – Kashmir Link London

لاک ڈائون کے بعد اولڈہم میں روزمرہ سرگرمیوں کی بحالی کیلئے کونسل بھرپور اقدامات کررہی ہے؛ کونسلر الیاس

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) گریٹر مانچسٹر کے گیارہ کونسلوں میں سے اولڈہم کونسل کے اندر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح سب سے زیادہ ہے جسے کم کرنے کے لیے کونسل انتہائی اقدامات اٹھائے ہوئے ہے تاکہ جب قومی سطح پر دو دسمبر کے بعد لاک ڈاؤن ختم کیا جائے تو اولڈہم میں بھی دوبارہ کاروباری و سماجی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔

اس بارے اولڈہم کے کونسلر حاجی محمد الیاس نے میڈیا کو دے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہماری کونسل میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح گریٹر مانچسٹر کی دیگر دس کونسلز کی نسبت زیادہ ہے لیکن اطمینان کی بات یہ ہے کہ اس میں بتدریج کمی آ رہی ہے۔ کونسل نے اس بارے اقدامات اٹھاتے ہوئے کونسل کے مختلف محکمہ جات میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے افراد کمیونٹی کے اندر جا کر انکی دہلیز پر کورونا وائرس کے روک تھام بارے حکومتی ہدایات بارے آگاہی دے رہے ہیں۔


کونسل حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ جب بھی ضروری اشیاء کی خرید وفروخت کے لیے سٹورز میں جائیں تو فیس ماسک لازمی پہنیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ جن لوگوں کے کاروبار متاثر ہوئے ہیں کونسل اسکا ازالہ کرنے کے لیے انہیں مالی امداد دے رہی تاکہ جتنے بھی غیر ضروری کاروبار ہیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند رکھے جا سکیں اور جب 2 دسمبر قومی سطح پر لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ ہو تو اولڈہم کونسل کے اندر کاروبار کرنے والے افراد دوبارہ کاروباری سرگرمیوں بحال کر سکیں اور معیشت دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہو۔

50% LikesVS
50% Dislikes