اولڈہم میں 80 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کے سلسلہ جاری – Kashmir Link London

اولڈہم میں 80 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کے سلسلہ جاری

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ مانچسٹر کے نواحی علاقے اولڈہم میں ویکسین لگانے کے لیے مختلف ہیلتھ سنٹرز میں ادھیڑ عمر افراد کو ڈاکٹر اور ماہر نرسیں ویکسین لگا رہی ہیں۔

اس موقع پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بزرگ سماجی و مذہبی شخصیت حاجی محمد بشیر کا کہنا تھا کہ انجیکشن کے لیے انتظامات اور نرسوں کا رویہ قابل ستائش تھا ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ میں ادھیڑ عمر افراد سے کہوں گا کہ جب انہیں انجیکشن کے لیے بلایا جائے توبلاخوف ضرور لگوانے کے لیے آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کی بہت بڑی قربانی ہے کہ وہ عوام کے لیے انجیکشن کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فرانسس کا کہنا تھا کہ ہم یہاں تین سو سے زائد ادھیڑ عمر افراد کو ویکسین لگا رہے ہیں لوگوں کے لیے انتہائی خوشی کی خبر ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔ جیناں ہٹن کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ میں رہنے والے خوش قسمت ہیں کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگ رہے ہیں ۔ والدہ کے ساتھ آنے والی کلئیر کا کہنا تھا کہ ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہم انتظار کر رہے ہیں کہ کب ہماری باری آئے گی اور پھر ہم ایک دوسرے سے میل ملاپ کر سکیں گے۔

واضع رہے برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کا آغاز ہوا اور رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو کر ویکسین لگائی جارہی ہے جو کسی بھی مہذب معاشرے اور انسانیت کی پہچان ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes