برطانیہ میں وسط فروری تک ایک چوتھائی افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہوگی؛ ندیم زحاوی – Kashmir Link London

برطانیہ میں وسط فروری تک ایک چوتھائی افراد کو کورونا ویکسین لگ چکی ہوگی؛ ندیم زحاوی

لندن (عمران راجہ) برطانوی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا ویکسین تک رسائی حاصل کرنے والا ایج گروپ تین اب ویکسینیشن کے عمل سے گذرے گا۔ ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے اور دوسرے گروپ کے افراد جن میں اسی سال سے زائد عمر اور بنیادی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں کو بھی ساتھ ساتھ ویکسین دی جاتی رہے گی۔

شیڈول کے مطابق رواں ہفتے سے70برس سے زائد عمر کے ایسے افراد جو طبی مسائل کے سبب صحت کے خطرات سے دوچار ہیں انہیں ویکسین لگانا شروع کردی جائے گی۔
برطانیہ بھر میں اب تک 38 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے جب کہ34 ملین افراد وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔


ڈپارٹمنٹ فار ہیلتھ اینڈ سوشل کیئر کے مطابق کورونا ویکسین کی ترجیحی فہرست کے مطابق اب تیسرے اور چوتھے درجے کا افراد کی باری ہے۔ ان میں 70برس سے زائد عمر کے افراد اور صحت کے انتہائی مسائل سے دوچار افراد شامل ہیں۔

انگلینڈ کے ویکسین پروگرام کے وزیر ندیم زحاوی کا کہنا ہے کہ70برس سے زائد کے افراد کو ویکسین کے لیے بلوایا جارہا ہے تاہم 80برس سے زائد عمر کے افراد کو بھی ویکسین کے عمل میں شامل رکھا جارہا ہے۔
انہوں نے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ فروری کے وسط تک15ملین افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے چار ترجیحی گروپس کے بعد50برس سے زائد عمر کے افراد اور 16سے 64برس کے ایسے افراد جو صحت کے مسائل سے دوچار ہیں انہیں مدعو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے خطرات سے دوچار افراد کو ویکسین دیے جانے کے دو تین ہفتوں کے بعد مرحلہ وار پابندیوں میں نرمی کرنا ممکن ہوگی۔ لاک ڈائون کے بعد ٹیئر سسٹم بحال کیا جاسکتا ہے لیکن ویکسی نیشن کے بعد انفیکشن کی شرح کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes