برطانیہ میں کورونا ویکسین سے گھبرانے والوں میں پاکستانی سرفہرست، کیوں ؟ – Kashmir Link London

برطانیہ میں کورونا ویکسین سے گھبرانے والوں میں پاکستانی سرفہرست، کیوں ؟

لندن (اکرم عابد) پاکستان میں لوگ کورونا وبا سے بالکل خوفزدہ نہیں، یہ جملہ آپ نے بارہا سنا ہوگا، آئیے آپ کو آج اس جملے کی اگلی قسط سنائیں، جی ہاں وہ یہ کہ پاکستانی دنیا کے کسی کونے میں بھی ہوں وہ کورونا سے نہیں ڈرتے۔

اس کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب برطانوی ادارہ شماریات نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کرنیوالوں میں پاکستانی سرفہرست ہیں۔


برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ بریڈ فورڈ میں کورونا کیسز اور ویکسی نیشن کےلیےکام کرنے والے ڈاکٹرزکے مطابق دسمبر اور جنوری کے اعداد وشمار میں کورونا ویکسین لگوانے سے انکارکرنے والے80 یا اس سے زائد عمر کے افراد میں زیادہ تعداد پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہے۔

دوسرے نمبر پر بنگلا دیشی افراد اور تیسرے نمبر پر دیگر ایشیائی ممالک کے شہری شامل ہیں جو کہ کورونا ویکسین لگوانے سے انکاری ہیں یا پھر اس حوالے سے کشمکش کا شکار ہیں۔
تاہم اس وقت تک ویکسی نیشن ڈیٹا کے مطابق بریڈ فورڈ میں پاکستانی کمیونٹی کے46 فیصد معمر افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes