اولڈہم میں پاکستانی و بنگلہ دیشی کمیونٹیز میں کورونا ویکسین کی افادیت بارے آگاہی مہم جاری – Kashmir Link London

اولڈہم میں پاکستانی و بنگلہ دیشی کمیونٹیز میں کورونا ویکسین کی افادیت بارے آگاہی مہم جاری

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے اندر کورونا وائرس ویکسین بارے پائے جانے والے منفی تاثرات کو ختم کرنے کے لیے ماسک کونسل آف اولڈہم اور اولڈہم کونسل کے اشتراک سے علمائے کرام اور کمیونٹی راہنماؤں کو مذہبی و سائنسی نقظہ نظر سے ویکسین کی افادیت اور حلال و حرام بارے ورکشاپس کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں مدینہ جامع مسجد گینز برا ایونیو اولڈہم میں ہونے والی انتہائی اہم ورکشاپ میں پیشہ ور ماہر ڈاکٹروں نے علمائے کرام اور کمیونٹی راہنماؤں کو آگاہی دی اور انکی جانب سے کیے گئے سوالات بارے سائنسی اور مذہبی حوالہ سے تفصیلی جوابات دے تاکہ علمائے کرام اور کمیونٹی راہنما جو افراد ویکسینیشن سے انکاری ہیں انہیں ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ کیا جا سکے کیونکہ برطانیہ بھر میں ویکسین نہ لگوانے والوں کی شرح میں ایشائی کمیونٹی سرفہرست ہے۔

ڈاکٹر زاہد چوہان نےکہا کہ ویکسینیشن ضروری ہے ہمارے علمائے کرام نے اور میں نے مذہبی اور سائنسی حوالہ سے ویکسین بارے بتایا انکا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے دوران علمائے کرام نے اہم کردار ادا کیا اور ہمیں امید ہے ویکسینیشن مہم بارے بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر مشرف حسین نے کہا کہ مذہبی علماء کرام کو ویکسین بارے آگاہی دینا ضروری ہے تاکہ وہ کمیونٹی کو بتائیں کے کورونا وائرس ویکسین اسلامی لحاظ سے حلال ہے اور ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو آگاہی دیں کہ ویکسین حرام نہیں ہے انسانی جانوں کو بچانا ہماری ہماری ذمہ داری ہے۔

کونسل آف ماسک اولڈہم کے نمائندہ سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے کہا کہ ورکشاپ میں طبعی ماہرین نے سائنسی اور مذہبی حوالہ سے علمائے کرام اور کمیونٹی راہنماؤں کو کورونا وائرس ویکسین بارے بتایا اور انکے سوالات کے جوابات دے کمیونٹی کو ویکسین بارے منفی پروپیگنڈوں پر دھیان نہیں دینا چاہئے۔حافظ محمد منیر کا کہنا تھا زندگی کے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائیں اور اللہ کے حکم پر عمل بھی کریں اورساتھ میں صحت مند ماحول کو پروان چڑھائیں اور جہاں تک ہو اس پیغام کو دوسروں تک بھی پہنچائیں۔ مولانا محمد فاروق نورانی نے کہا اسلامی تعلیمات ہمیں زندگی بچانے کا درس دیتی ہے اس لیے ہمیں ویکسین ضروری لگوانا چاہیے۔دین اسلام انسانی زندگی بچانے کا درس دیتا ہے ہم سب کا فرض ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے بارے کمیونٹی کو سائنسی اور مذہبی حوالہ سے آگاہی دیں تاکہ جلد ہی اس وبا سے چھٹکارا پایا جا سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes