راچڈیل کونسل میں عوامی اعتماد حاصل کرنے کیلئے کونسل لیڈر اور کونسلرز نے خود ویکسین لگوائی – Kashmir Link London

راچڈیل کونسل میں عوامی اعتماد حاصل کرنے کیلئے کونسل لیڈر اور کونسلرز نے خود ویکسین لگوائی

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) وارڈلےورتھ کمیونٹی سینٹر راچڈیل کے زیر اہتمام اور لیڈر آف کونسل ایلن بریٹ کی نگرانی میں سینکڑوں افراد نے ویکسین لگوائی۔

ایلن بریٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کووڈ 19 کے بچاؤ کے لیے ہر فرد کو ویکسین لگوانا ضروری ھے۔ آج ھم نے وارڈلےورتھ کمیونٹی سینٹر میں اسپیشل بنگلہ دیشی کمیونٹی و دیگر کمیونیٹیز کے لیے ویکسین لگوانے کا اہتمام کیا ھے اور میں دیکھ رہا ھوں کہ لوگ بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے کے لیے یکے بعد دیگرے کمیونٹی سینٹر میں داخل ھو رہے ہیں۔

میں کمیونٹی سینٹر کی انتظامیہ اور ویکسین لگانے والے عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ھوں۔
کونسلر سلطان علی،کمیونٹی لیڈر دبر میاں،کمیونٹی لیڈر شوکت علی،کونسلر علی احمد، کاروباری شخصیت خالد چوہدری، ہیڈ آف بلال مسجد کمیٹی و دیگررہنماؤں نے بھی کووڈ 19 کورونا وائرس سے بچاؤ کے تحفظ کے لیے ویکسین لگوائی۔

اس موقع پر انہوں نے راچڈیل میں مقیم تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ویکسین کو لگوا کر اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس وبا سے اپنی اور اپنوں کی جان بچانےکو اولین ترجیح دیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes