کورونا ویکسین بالکل محفوظ ہے لوگ اسکے بارے میں منفی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں؛ راجہ مقصود – Kashmir Link London

کورونا ویکسین بالکل محفوظ ہے لوگ اسکے بارے میں منفی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں؛ راجہ مقصود

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقامی افراد کیلئے رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو کر ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جس سے تمام کمیونیٹیز کے افراد ویکسین لگوا کر خود کو اور اپنے پیاروں کو موذی وبا سے بچا رہے ہیں۔

ویکسین کلینک کے انچارج ڈاکٹر سلیم اختر کا کہنا ہے کہ برطانیہ بھر میں ایک کروڑ نوے لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے اب تک کوئی بھی شخص ویکسین کے برے اثرات سے متاثر نہیں ہوا ہے لوگوں کو ویکسین بارے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈا پر کان نہیں دھرنے چاہیے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس مہلک ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے لہٰذا اپنی باری پر ویکسین ضرور لگوائیں۔

پریکٹس نرس جولیا ووڈ کا کہنا تھا کہ وہ لوگوں کو ویکسین لگا رہی ہیں اسکے کوئی برے اثرات مرتب نہیں ہوتے اور ویکسین لگوانے سے آپ کورونا وائرس سے سو فیصد محفوظ ہو سکتے ہیں ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے برطانیہ میں کوأرڈینیٹر راجہ مقصود حسین کاکڑوی نے کہا کہ انہوں نے آج کلینک سے ویکسین لگوایا ہے جو کہ بالکل محفوظ اور فائدہ مند ہے اس بارے منفی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے، دراصل ویکسین کا کوئی بھی نقصان نہیں انکا کہنا کہ ہم خوش قسمت ہیں برطانیہ میں رہ رہے ہیں جہاں سب سے پہلے ویکسینیشن مہم کا آغاز ہوا ان لوگوں سے پوچھیں جنکو ویکسین کی سہولت میسر نہیں ہے ۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوا کر اپنی اور دوسروں کی جان بچانا انسانیت کی خدمت کا اعلیٰ ترین مقام ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes