اولڈہم ماسک کونسل اور اولڈہم کونسل کے اشتراک سے کورونا ویکسین نیشن مہم کامیابی سے جاری – Kashmir Link London

اولڈہم ماسک کونسل اور اولڈہم کونسل کے اشتراک سے کورونا ویکسین نیشن مہم کامیابی سے جاری

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم ماسک کونسل اور انٹر فیتھ فورم نے جب سے اولڈہم کونسل کے اشتراک سے ایشیائی کمیونٹی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے سائنسی و مذہبی پہلوؤں بارے آگاہی دینے کا سلسلہ شروع کیا اس کے بعد ویکسین لگانے کے لیے قائم موبائل یونٹ میں لوگوں کا تانتا بندھ گیا اور بڑی تعداد میں لوگوں نے ویکسین لگوا لی جو کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کی جانب مثبت قدم ہے۔

ویکسین کلینک کی نگران ڈاکٹر ہرپل ہنجن نے کہا کہ گیارہ بجے سے ویکسین کلینک کا آغاز ہوا لوگوں کی بڑی تعداد میں لگوانے آئی اور سب رضامندی سے ویکسین لگوا رہے ہیں مجھے اس بات کی انتہائی خوشی ہے کہ کسی بھی شخص نے ویکسین بارے اپنے تحفظات کا اظہار نہیں کیا ہے۔ ماہر نرس جل براؤن نے کہا کہ ویکسین لگوانے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کی لمبی قطاریں لگیں سب سے درخواست ہےکہ وہ ویکسین لگوائیں۔

ریٹائرڈ نرس کیرول لین نے کہا کہ وہ اپنے پیشے سے ریٹائرمنٹ لے چکی ہیں لیکن کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے میں مدد کے لیے آئ ہیں ہم سب ویکسینیشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں ہمیں پوری امید ہے جلد کورونا وائرس پر قابو پا لیں گے ۔ فخرل چوہدری نے کہا کہ کلینک میں ویکسینیشن کے لیے سینکڑوں افراد آئے جو کے خوش آئند ہے انہوں نے کمیونٹی سے درخواست کی کہ اگر ابھی تک ویکسین نہیں لگوایا تو جلد لگوا لیں ۔ طبی ماہرین وعالم دین کی ایشیائی کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے سے بڑی تعداد میں لوگوں نے ویکسین لگوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes