ویکسین لگوانے کیلئے عوامی جوش و جذبہ قابل دید ہے، امید ہے جلد کورونا کو شکست دے سکیں گے – Kashmir Link London

ویکسین لگوانے کیلئے عوامی جوش و جذبہ قابل دید ہے، امید ہے جلد کورونا کو شکست دے سکیں گے

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) برطانیہ بھر میں جب سے ایشیائی مسلمان کمیونٹی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بارے سائنسی و مذہبی پہلوؤں آگاہی دی گئی اسکے بعد کمیونٹی کے اندر ویکسین لگوانے کی شرح انتہائی تیزی سے بڑھ گئی ہے۔

کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر راچڈیل میں بھی ایسے ہی ایک کلینک کا انعقاد کیا گیا جس میں کمیونٹی کے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ پروجیکٹ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر خدیجہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد کا ویکسین لگوانے کے لیے آنے پر انتہائی خوش ہوں ہمیں اپنی کمیونٹی سی یہی توقع تھی امید ہے ویکسین لگوانے سے مستقبل میں اس سے بچا جا سکے گا۔ راچڈیل کونسل کے لیڈر کونسلر بریٹ لی نے کہا کے ویکسین لگوانے کے لیے لوگوں کی لمبی قطاروں سے بے حد متاثر ہیں . کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ آج میں نے بھی ویکسین لگوائی ہے کوئی برے اثرات مرتب نہیں ہوتے سب لوگوں کو ویکسین لگوانی چاہیے۔

راچڈیل کونسل ہیلتھ اینڈ سوشل کئیر کمیٹی کے رکن کونسلر افتخار نے کہا کہ لوگوں کی لمبی قطاروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری کمیونٹی کے اندر کس قدر شعور اجاگر ہوا ہے کہ ہماری کمیونٹی کی بڑی تعداد ویکسین لگوا رہی ہے ۔ کونسلر علی احمد نے کہا کہ لوگ ویکسین بارے آگاہی ہے اور جب کمیونٹی میں آکر انہیں ویکسین لگوائی جائے تو وہ بخوشی لگواتے ہیں ۔ سابق مئیر کونسلر سلطان کا کہنا تھا کہ اگر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائیں گے تو صحت مند اور خوش رہیں گے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے برطانیہ میں بسنے والی مسلم کمیونٹی میں ویکسین لگوانے کی شرح میں تیزی سے اضافہ کمیونٹی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اہم ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes