گرین گیٹ ایجوکیشنل اینڈ کمیونٹی ہب اولڈہم کے زیراہتمام ویکسینیشن کے چوتھے کلینک کا آغاز – Kashmir Link London

گرین گیٹ ایجوکیشنل اینڈ کمیونٹی ہب اولڈہم کے زیراہتمام ویکسینیشن کے چوتھے کلینک کا آغاز

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) اولڈہم میں بسنے والی مسلم کمیونٹی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے کی شرح میں تیزی سے اضافہ باعث اطمینان ہے ایسا کمیونٹی کو ویکسین کی افادیت بارے آگاہی دینے سے ممکن ہوا۔ گرین گیٹ ایجوکیشنل اور کمیونٹی ہب کلینک انچارج ڈاکٹر ہرپل ہنجن نے کہا کہ اولڈہم کے ایک لاکھ تین ہزار رہائشیوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے ہم یہاں چوتھا کلینک لگایا ہے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہم نے کمیونٹی کو گھر کی دہلیز پر ویکسین لگوانے کا منصوبہ بنایا تھا کامیاب ہوا۔

گریٹرمانچسٹر فائر اینڈ ریسکیو سروس میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے کومین چیڈرٹن نے کہا سب کو ویکسین لگوانا چاہیے تاکہ ہم اپنے ارد گرد بسنے والی کمیونٹی اور خاندان کے افراد کو وائرس سے محفوظ بنانے کے ساتھ سماجی روابط بحال ہوں اور ہم روز مرہ زندگی کے معمولات سے دوبارہ لطف اندوز ہو سکیں۔ ممتاز سماجی و مذہبی شخصیت اختر زاہد نے کہا کہ میں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ لگوا لیا ہے ویکسین لگوانے سے آپ پر برے اثرات مرتب نہیں ہوتے اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے ویکسین لگوانا ضروری ہے۔

نیشنل ہیلتھ سروس میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے مارک سیٹلر نے کہا کہ کمیونٹی تک ہمارا پیغام پہنچا جسکی وجہ سے زیادہ تعداد میں لوگ ویکسین لگوانے کے لیے آئے امید ہے ہم ہمیشہ کے لیے کورونا وائرس سے چھٹکارا پا لیں گے اور معمولات زندگی دوبارہ بحال ہو سکے گی۔ کلینک میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے فخرل چوہدری نے کہا کہ لوگوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے کے لیے آئ ایسا کمیونٹی کو ویکسین لگوانے کی اہمیت و افادیت بارے آگاہی دینے سے ممکن ہوا میں ان لوگوں کو جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوایا درخواست کرتا ہوں کہ جلد ویکسین لگوائیں۔مسلم کمیونٹی ماہ رمضان سے پہلے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے لیے پرعزم ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes