ٹیم سائیڈ کونسل ٹائون ہال میں کرسمس لائیٹس روشن کرنے کی تقریب، عوام کی بھرپور شرکت

آشثن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر) کرسمس کے تہوار میں تو ابھی کچھ روز باقی ہیں لیکن مغرب سمیت عیسائی برادری کا پسندیدہ اور اہم ترین تہقار ہونے کی نسبت سے اسکی تیاریاں کئی ماہ پہلے ہی شروع کردی جاتی ہیں، اسی مناسبت سے Tameside کونسل نے روایتی پریڈ کا انعقاد کیا جس میں کرسمس لائٹس جلا دیں گئیں۔ برطانوی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اپوزیشن راہنما انجیلا رائنر، رکن برطانوی پارلیمنٹ جانتھن رینولڈ ، مئیر کونسلر گلوور ۔ ڈپٹی لیڈر کونسلر رتھ ولش اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے قائم تنظیم خوش آمدید گروپ کی چئیر پرسن کونسلر نائلہ شریف نے خصوصی شرکت کی ۔ بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے ماحول کی رنگینی کو چار چاند لگائے ۔

برطانوی پارلیمنٹ کی ڈپٹی اپوزیشن راہنما انجیلا رائنر نے کہا کہ پریڈ میں شرکت کر کے خوشی محسوس کر رہی ہوں خصوصاً بچوں نے روایتی پریڈ میں شریک ہو کر ماحول کو مذید رنگین بنا کر کرسمس تہوار کی روایتی لائٹس سے لطف اٹھایا ۔ خوش آمدید گروپ کی چئیر پرسن کونسلر نائلہ شریف کا کہنا تھا کہ پریڈ میں شامل رنگ برنگے کتبوں کی تیاری میں خوش آمدید گروپ کی خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا ۔ رکن برطانوی پارلیمنٹ جانتھن رینولڈ نے کہا tameside کونسل کی جانب سے کرسمس تہوار کی مناسبت سے منعقد پریڈ انتہائی اہم افدام ہے بچوں بڑوں سب شامل ہو کو خوب لطف اندوز ہوئے اور کرسمس تہوار سے پہلے ہی ماحول رنگین بنا دیا ۔ ڈپٹی لیڈر رتھ ولش نے کہا کونسل میں بسنے والی کمیونٹی کے لیے سنہری موقع ہے کہ وہ پریڈ میں شرکت کریں کرسمس سے پہلے ہی تہوار کو منانے کا جشن شروع اور سب سے بڑھ کر مقامی کاروبار میں بہتری آئے گی۔ مئیر کونسلر گلوور اور کونسلر جین نے بھی پریڈ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہم کوسمس کے تہوار کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں ۔آشٹن tameside کونسل کی جانب سے کرسمس تہوار کی مناسبت سے پریڈ کے انعقاد پر بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کی شرکت برطانوی معاشرے میں رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے کا عملی نمونہ ہے۔