لندن (رپورٹ؛ رفیق مغل) پاکستان پریس کلب برطانیہ صحافتی روایات اور جمہوری اقدار کا امین اور پاکستان کے باہر فعال صحافیوں کا سب سے بڑا منظم اور جمہوری پریس کلب ہے۔ اس کلب کو اعزاز حاصلہے کہ پاکستان کے بڑے پریس کلبوں کی طرح یہ بھی اپنے انتخابات ہر سال باقاعدگی سے منعقد کراتا ہے۔ انتخابی سال ٢٠٢٣ کیلئے کلب نے ایک زوم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں کلب کے مرکزی صدر مبین چوہدری، سیکرٹری ارشد رچیال اور تمام ریجنل صدور و سیکریٹریز صاحبان کے علاوہ ممبران ایگزیکٹو کونسل اور دیگر سینئر ممبران کلب نے شرکت کی۔
میٹنگ میں پریس کلب کے آئندہ انتیخابات کے بارے مشاورت مکمل کی گئی جسکے مطابق انتخابی عمل جنوری دوہزار تیئس کے آخری ایام میں مکمل ہوگا جس کا حتمی اعلان ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں الیکشن شیڈول جاری ہونے پہ کیا جائے گا۔ میٹنگ میں شریک صحافیوں نے مختلف امور پر روشنی ڈالی جن میں برانچز کے انتخابات اور نئی ممبرشپ سرفہرست تھے، شرکا کی اکثریت نے اس امر کا اعادہ کیا کہ انہیں اس بات پہ فخر ہے کہ وہ جمہوری روایات کے حامل اس کلب کے ممبر ہیں جو اپنے جمہوری پراسس کے تسلسل کو رکنے نہیں دے رہا۔
اجلاس میں شریک صحافیوں کا کہنا تھا کہ ہم ارباب قتدار و اختیار کے اچھے کاموں کی ستائش اور غلط کاموں کی پکڑ کر کے اسے طشت از بام تب ہی کر پاتے ہیں جب اپنے اداروں میں جمہوری روشِ فکر کو بر قرار رکھنے میں کامیاب رہتے ہیں۔ پاکستان پریس کلب یو کے ایک ایسے شجر سایہ دار کی مانند ہے جس کے تلے اہل قلم اپنی استعدادِ کار کو پروان چڑھاتے ہیں۔
آخر میں صدرِ کلب مبین چوہدری اور سیکریٹری ارشد رچیال نے سب ساتھیوں کا شکریہ ادا اکیا۔
Load/Hide Comments