سابق صدر پاکستان پریس کلب یوکے مبین چوہدری مرحوم کی یاد میں راولپنڈی پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

راولپنڈی (کشمیر لنک لندن) پاکستان پریس کلب یوکے کے سابق صدر اور قائد صحافت مبین چوہدری مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس زیر صدارت پاکستان پریس کلب یوکے کے مرکزی صدر شیراز خان زیر نگرانی شکیلہ جلیل انچارچ راولپنڈی پریس کلب میں منعقد کیا گیا ۔

جس میں راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر عابد عباسی، آزادکشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر امجد چوہدری نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ برطانیہ سے پیپلز پارٹی کے نائب صدر قیصر ندیم چوہدری پی پی سی یوکے کی ایگزیکٹیو باڈی کے رکن جمیل منہاس سمیت شیخ شفیق،خالد چوہدری، سینر صحافی اعجاز عباسی، اقبال ملک، محبوب صابر، فیصل منصور، سید شاید، سلطان شاہ،افتخار ناظر، شیخ ظہیر، اظہر علی خان، راجہ عاصم وسیم قریشی، مبشر شہزاد، آغا مہروز، راجہ ابرار، جمال شاہ، عمران قدیر شیخ شفیق، محمد فیض شفاقت کیانی اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مبین چوہدری کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی، پاکستان پریس کلب یوکے کے مرکزی صدر شیراز خان نے اس موقعہ پر مبین چوہدری کی صحافتی اور بحیثیت قائد صحافت خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔